Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Crime

آندھرا پردیش: انجینئر کالج گرلز ہاسٹل کے واش روم سے خفیہ کیمرہ برآمد، 300 پوشیدہ ویڈیوز فروخت ہونے کا خدشہ، طالبات کا احتجاج

 آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے ایس آر گڈلاواللیرو انجینئرنگ کالج میں جمعرات 29 اگست کو گرلز ہاسٹل کے واش روم میں ایک خفیہ کیمرہ ملنے کے بعد طالبات نے انصاف چاہئیے کا نعرہ بلند کرتے ہو‎ۓ زبردست احتجاج کا مظاہرہ کیا،
پولیس نے اس معاملہ کی تحقیق کرتے ہوۓ ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، جس کی شناخت وجے کے طور پر کیا گیا ہے۔ملزم اسی کالج کا طالب علم تھا۔ پولیس نے اس کے پاس سے ایک لیپ ٹاپ بھی برآمد کیا ہے۔ لیپ ٹاپ کی تلاشی لینے پر پولیس کو 300 فحش ویڈیوز ملیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم وجۓ نے یہ 300 فحش ویڈیوز کالج کے دیگر طلباء کو فروخت کی ہیں۔ فی الحال مزید تفتیش جاری ہے۔
غور طلب ہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب جمعرات کی شام طالبات کے ایک گروپ کو ان کے واش روم میں ایک خفیہ کیمرہ ملا۔ 
طالبہ جب واش روم گئی تو اسے کچھ عجیب سا محسوس ہوا، اس دوران اس نے دیکھا کہ ویڈیو لینے کے لیے یہاں ایک کیمرہ نصب ہے۔ اس انکشاف کے بعد خفیہ کیمروں کے حوالے سے کیمپس میں طالبات کی حفاظت اور رازداری کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے۔ طالبات نے پرائیویسی کی خلاف ورزی اور اس کے بعد ویڈیو کو پھیلانے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوۓ احتجاج کیا۔
معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس اس بات کا سراغ لگا رہی ہے کہ کیا کوئی اور طالب علم یا باہر کا شخص کیمرہ لگانے اور ویڈیوز تقسیم کرنے میں ملوث ہے۔