Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Crime

کیا ہم کولکاتہ ریپ اور قتل معاملہ میں ملزمین کو رہا کر دیں،سیالدہ کورٹ کا سی بی آئی سے سخت سوال؟

اس وقت کولکتہ کے آر جی کار اسپتال میں ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کی تحقیقات جاری ہے۔ سیالدہ کورٹ نے اس معاملے میں تحقیق کر رہی سی بی آئی کے رویہ پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے سخت لہجے میں سی بی آئی سے کہا کہ اگر ایسا ہے تو کیا ہم ملزمین کو ضمانت دے دیں۔ 
دراصل، عدالت کے اس تبصرہ کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ عدالت کے کمرے میں سی بی آئی کے تفتیشی افسر اور وکیل کی غیر حاضری ہے۔ جیسے ہی عدالت میں ملزم سنجے رائے کی ضمانت کی سماعت ہوئی،اس دوران سی بی آئی کے وکیل اور تفتیشی افسر تقریباً 40 منٹ کی تاخیر سے  عدالت میں داخل ہوۓ۔
کورٹ نے عدالت میں دیر سے آنے پر دونوں پر سخت تنقید کی کہا کہ آپ کا رویہ بالکل ٹھیک نہیں ہے۔
اگر آپ اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے سکتے اور آپ کا رویہ بدستور لاپرواہی پر مبنی ہے تو کیا ہم ملزم کو ضمانت دے دیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس معاملے میں کچھ دن پہلے یہ بات سامنے آئی تھی کہ مقتول کے جسم سے ثبوت کے طور پر جمع کیے گئے نمونے سنجے رائے کے ڈی این اے سے مماثل ہیں۔ ڈی این اے رپورٹ پہلے ہی سی بی آئی تک پہنچ چکی تھی، جسے حتمی رائے کے لیے ایمس بھیجا گیا تھا۔ ایمس کے ڈاکٹروں کے ایک پینل نے ڈی این اے رپورٹ کا تفصیلی مطالعہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں صرف سنجے رائے ہی ریپ اور قتل میں ملوث تھا، اس معاملے میں سی بی آئی نے اب تک 100 سے زیادہ لوگوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔