بہار کی راجدھانی پٹنہ میں پیر کی صبح ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں بے خوف جرائم پیشہ عناصر نے بی جے پی کے سابق ڈویژنل صدر منا شرما کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمین منا شرما کے ساتھ لوٹ پاٹ کرنا چاہتے تھے لیکن مخالفت کرنے کی وجہ سے انہیں گولی مار دی گئی۔
جسکے بعد علاج کے لئے ان کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیکن علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ چوک پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ششی کمار رانا نے کہا کہ ہمیں آج صبح اطلاع ملی کہ ایک شخص منا شرما کو ایک ریسٹورنٹ کے قریب مجرموں نے گولی مار کر زخمی کردیا ۔اس کی اطلاع کے بعدان کہ اہل خانہ نے انہیں اسپتال منتقل کردیا ۔ جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آس پاس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے ۔ تاکہ حملہ آوروں کی شناخت کی جاسکے۔ پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرکے جانچ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
مقامی لوگوں نے جانکاری دی کہ ایک دن پہلے ہی ان کے بیٹے کی سگائی ہوئی تھی۔ پیر کی صبح وہ خاندان والوں کو ٹمپو میں بٹھانے کے لیے سڑک پر آئے تھے اور ان کے گلے میں سونے کی چین تھی۔ جرائم پیشہ افراد پہلے سے ہی فراق میں تھے اور انہوں نے منا شرما کے گلے میں چین دیکھا اور چھیننے کی کوشش کی، پھر گولی چلا دی۔