دارالحکومت دہلی سے دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔
دہلی کے ایک ہاسپٹل میں زیرعلاج مریض کو دن دہاڑے گولی مار کر ہلاک کر دیاگیا،اس واقعہ میں جس شخص کی موت ہوئی ہے اس کا نام ریاض الدین ہے۔ بتا دیں کہ وہ دارلحکومت دہلی کے کھجوری خاص کا رہنے والا تھا،پیٹ میں درد کی شکایت پر مہلوک ریاض الدین کو 23 جون کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا،جس کے بعد ایک نامعلوم شخص نے دہلی شہر کے گرو تیغ بہادر ہاسپٹل کی تیسری منزل پر شام چار بجے یہ واردات انجام دی، اس واقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس وشنو کمار شرما نے کہا کہ وہ سرویلانس فوٹیج کو اسکین کر رہے ہیں،اور ساتھ ہی پولیس نے یہ جانکاری دی کہ نامعلوم فرار حملہ آور، 18 سال کا تھا،اُس نے 3 سے 4راؤنڈ فائر کیے ہیں۔ اس کے علاوہ حملے کے ایک عینی شاہد کے مطابق مقتول مریض ریاض الدین کو جب پٹی باندھی جارہی تھی، اسی وقت حملہ آور وہاں آیا، اوراُس نے لگاتار پانچ گولیاں چلائیں اور فرار ہوگیا۔جس کے بعد وہاں افراتفری پھیل گئی۔