Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Crime

اتر پردیش کے بستی میں تیز رفتار بس کی خوفناک ٹکر، حادثے میں کئی مسافر زخمی

 اتر پردیش کے ضلع بستی میں نیشنل ہائی وے پر چھاونی پولیس اسٹیشن کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، معلومات کے مطابق اس حادثے میں 12 سے زیادہ مسافر شدید زخمی ہو گۓ ہیں۔ جنہیں اسپتال میں علاج  کیے لیے داخل کرا دیا گیا ہے۔

 بتا دیں کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایودھیا ڈپو کی سرکاری بس نے تیز رفتار سے آگے جارہے ڈمپر کو ٹکر مار دی۔
بس سے ٹکرانے کے بعد ڈمپر کے کوڑے دان اڑ گئے اور بس کے اگلے حصے کو کافی نقصان پہنچا۔ 
ساتھ ہی بس میں سوار مسافروں کو شدید چوٹیں آئیں۔ 
اس کے بعد ایمبولینس موقع پر پہنچی اور تمام زحمی کو سی ایچ سی لے گئی۔ 
اس دوران چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ تمام شدید زخمیوں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔
 بتایا جا رہا ہے کہ سڑک حادثہ سرکاری بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ڈرائیور غلط طریقے سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔