مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں اپنے شوہر کے ساتھ گھومنے گئی ایک نئی شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر 5 افراد نے اجتماعی عصمت دری کی،
ذرائع کے مطابق جوڑے کی عمر 19-20 سال ہے اور وہ ابھی کالج میں پڑھ رہے ہیں۔ دونوں نے حال ہی میں شادی کی ہے۔ ملزموں نے پہلے شوہر کو یرغمال بنایا پھر باری باری خاتون کے ساتھ عصمت دری کی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا ہے کہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے پانچ افراد میں سے ایک کے ہاتھ اور سینے پر ٹیٹو ہے۔ معاملے کو حساس قرار دیتے ہوئے افسر نے کہا کہ پولیس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے احتیاط سے کام کر رہی ہے کہ متاثرہ کی شناخت ظاہر نہ ہو۔ پولیس نے بتایا کہ میاں بیوی منگل کی دوپہر تقریباً 1:30 بجے گڈھ پولیس اسٹیشن پہنچے تھے۔
اس کے بعد ایف ایس ایل کے اہلکار اور ڈی ایس پی جاۓ وقوعہ پہنچے۔ متاثرہ کا طبی معائنہ کیا گیا اور اسی دن شام 7 بجے ایف آئی آر درج کی گئی۔
جسکے بعد پولیس نےاس معاملے میں جمعہ (25 اکتوبر) کو سات لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔