حکومت کی جانب سے شروع کی گئی سماجی۔ معاشی۔ تعلیمی۔ روزگار۔ سیاسی اور ذات پات کی مردم شماری ریاست میں پورے زور و شور سے جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک 90 لاکھ 56 ہزار 383 گھروں میں سروے مکمل کرلیا گیاہے۔ اس جامع گھریلو سروے میں اب تک 78 فیصد کام مکمل کرلیا گیاہے۔
اطلاعات کے مطابق اب تک ملوگو ضلع میں سب سے زیادہ 97 ہزار 552 گھروں میں سروے کا کام مکمل کرلیا گیاہے۔ اس کے علاوہ جنگاوں میں بھی یہ کام 99 فیصد مکمل ہوچکاہے۔
عہدیداروں نے بتایاکہ دیگر کئی اضلاع میں یہ کام 90 فیصد تک مکمل ہوچکاہے اور ماباقی کام بھی جلد پورا کرلیا جائے گا۔ عہدیداروں نے وضاحت کی کہ اس سروے کو عوام کی طرف سے اچھا ردعمل ملا ہے۔ اس سروے کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ضلع انچارج کلکٹرس ہمیشہ جائزہ لے رہے ہیں اور مناسب اقدامات کر رہے ہیں۔