تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی آر ایس سے انحراف کرتے ہوئے کا نگریس میں شامل ہونے والےارکان اسمبلی کی نااہلی کی درخواست پر اہم فیصلہ سنایا ہے ۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی نااہلی کے معاملہ پراسپیکر کو مناسب وقت پر فیصلہ لینے کا حق ہے۔ نااہلی کی درخواستوں پر دسویں شیڈول کے مطابق فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔یاد رہے کہ بی آر ایس نے ارکان اسمبلی دنم ناگیندر، کڈیم سری ہری اور ٹی ۔ وینکٹ راو کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی ۔
چیف جسٹس کی بنچ نے پارٹی سے منحرف ہونے والے ایم ایل ایز کی نااہلی کی درخواستوں پر شیڈول کو حتمی شکل دینے سے متعلق سنگل جج کے حکم کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے اسپیکر کو مشورہ دیا کہ وہ مناسب وقت پر فیصلہ لیں۔
عدالت نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی انحراف سے متعلق قانون اوراسمبلی کی پانچ سالہ میعاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔
ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ تلنگانہ اسمبلی کا سرمائی اجلاس آئندہ ماہ کی 9 تاریخ سے شروع ہونے کا امکان ۔اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں اہم بلو ں کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ریاستی حکومت کی جانب سے کرا ئی جانے والی ذات پات کی مردم شماری پر بھی بحث ہوگی ۔اور اس کے علاوہ رعیتو بھروسہ اور آسرا پنشن اسکیم کے اضافہ کومنظوری دئے جا نے کا امکان ۔