بابا صدیق قتل کیس میں 26 ویں گرفتاری ہوئی ہے۔ مہاراشٹر کے اکولہ ضلع سے ایک ملزم کو تازہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے.
کرائم برانچ کی ایک ٹیم جو تحقیقات کے سلسلے میں ناگپور گئی تھی.
اس ٹیم نے اکولہ کی اکوٹ تحصیل کے پناج کے رہنے والے 26 سال کےسومیت دیناکر واگھ کو حراست میں لیا۔
یاد رہے کہ این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر کو 12 اکتوبر کو ممبئی کے باندرہ ایسٹ کے نرمل نگر علاقے میں ان کے ایم ایل اے بیٹے ذیشان صدیق کے دفتر کے قریب گولی مار دی گئی تھی ۔اور کچھ دیر بعد قریبی اسپتال میں وہ انتقال کرگیے تھے۔
ممبئی کے کانگریس لیڈر نسیم خان کہتے ہیں، کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ممبئی پولیس کو زیادہ چوکس رہنا چاہیے۔