Friday, March 14, 2025 | 14, 1446 رمضان
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • پیار میں دھوکہ: انجینئرنگ کی طالبہ کی عصمت دری، تین ملزم گرفتار

پیار میں دھوکہ: انجینئرنگ کی طالبہ کی عصمت دری، تین ملزم گرفتار

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 10, 2025 IST     

image
 این ٹی آر ضلع کے پریتلا گاؤں سے عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے، نندیگاما اے سی پی بالاگنگادھر تلک کے مطابق، 19 سالہ متاثرہ، جو تروورو کی رہنے والی اور انجینئرنگ کے دوسرے سال کی طالبہ ہے، انہوں نے  عصمت دری کی شکایت درج کرائی ہے۔متاثرہ کے مطابق، پریتلا گاؤں کے ایک شخص نے اس سے محبت کا بہانہ کیا اور اسے 12 جنوری کو اپنے گھر میں ایک تقریب میں مدعو کیا۔ جب وہ وہاں پہنچی تو اسے کوئی تقریب نہیں ملی، اس کے بجائے ملزم نے اسے نجی بات کرنے کے لیے بلایا۔ اس کے بعد وہ گھر سے باہر چلا گیا، جہاں ایک مقامی پینٹر اور متاثرہ کے کالج کا ایک اور طالب علم پہلے سے موجود تھا۔
 
الزام ہے کہ کچھ دیر بعد پینٹر اور متاثرہ کا مبینہ عاشق متاثرہ کے کمرے میں گئے اور اس کی جعلی تصویریں دکھا کر اسے دھمکیاں دیں۔ انہوں نے اس کی چیخ کو باہر جانے سے روکنے کے لیے ٹی وی کا والیوم بڑھا دیا اور پھر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ الزام یہ بھی ہے کہ دوسراطالب علم اور دیگر ملزمان باری باری گھر کے باہر پہرہ دے رہے تھے۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں پولیس کو یہ بھی بتایا کہ اس دوران ملزم نے اس کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے۔
 
متاثرہ نے اتوار کو نندیگاما پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس معاملہ نے سیاسی رخ بھی  اختیار کر لیا ہے کیونکہ مرکزی ملزم کے سیاسی روابط بتائے جاتے ہیں۔ الزام ہے کہ وہ وائی ایس آر سی پی کا حامی بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد مرکزی ملزم کی پرانے ویڈیو بھی سامنے آرہےہیں۔ جس میں وہ انتخابات سے قبل نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان کو چیلنج کرنے کے لیے گالی گلوچ کا استعمال کر رہے ہیں۔