Sunday, June 15, 2025 | 19, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • لندن میں نئی شروعات کا خواب،خاک میں تبدیل

لندن میں نئی شروعات کا خواب،خاک میں تبدیل

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 13, 2025 IST     

image
جمعرات کو احمد آباد میں ہوئے طیارہ حادثہ کا سفر اس پرواز میں سوار افراد کیلئے آخری سفر ثابت ہوا۔ بد قسمت پرواز اْڑان کے چند سکینڈ بعد ہی گر کر تباہ ہوگئی۔ اور آناً فاناً سینکڑوں جانیں چلی گئیں۔ اور اس حادثہ  کے ساتھ ہی برطانیہ میں ایک خاندان کے، ایک ساتھ مل کر ایک نئی شروعات کرنے کا خواب بھی چکنا چور ہوکر خاک میں مل گیا۔ یعنی یہ خاندان بھی حادثہ کی نذرہوگیا۔ اس طیارہ میں راجستھان سے تعلق رکھنے والا جوڑا اپنے بچوں کے ساتھ  لندن جا رہا تھا۔ 
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ادے پور کے ایک ہسپتال میں کام کر نے والی  ڈاکٹر کومی ویاس نے اپنی ملازمت چھوڑ دی تھی۔ اور وہ اپنے تین بچوں کے ساتھ اپنے شوہر ڈاکٹر پرتیک جوشی کے ساتھ لندن جا رہے تھے۔ ڈاکٹر جوشی کچھ عرصہ قبل لندن چلے گئے تھے اور اپنے خاندان کو ساتھ لے جانے کے لیے اس ہفتے  راجستھان کے بانسواڑہ واپس آئے تھے۔
 
نوجوان جوڑے کی اپنے بچوں کے ساتھ آخری سیلفی سامنے آئی ہے اور یہ تصویر درد مند لوگوں کے دلوں  تڑپا رہی ہے۔  سیلفی، جو ڈاکٹر جوشی نے بدقسمت طیارے میں لی تھی، اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور ان کی بیوی ایک ساتھ بیٹھے، مسکرا رہے ہیں، اور ان کے جڑواں لڑکے نکول اور پردیوت (5) اور بڑی بیٹی میرایا (8) پاس والی سیٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے تھے۔ کیونکہ یہ خاندان لندن میں ایک نئی زندگی کا منتظر تھا۔ لیکن چند لمحوں میں  سب کچھ ختم ہوگیا۔
 
اب، ان کے خاندان کی طرف طیارہ میں لی گئی آخری سیلفی، خوشگوار یاد بن کر رہ گئی ہے۔ وہ سب کچھ ہے جو ایک خوبصورت لیکن مختصر زندگی کی یاد دہانی کے طور پر رہ گئی ہے جو قسمت کے ظالم ہاتھ سے چھیننے سے پہلے ایک ساتھ گزار چکے تھے۔ ڈاکٹر جوشی کے کزن، نین نے بتایا، "وہ  جمعرات  کو  احمد آباد سے لندن کی فلائٹ لینے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ڈاکٹر پرتیک اپنی بیوی اور بچوں کو اپنے ساتھ لینے دو دن پہلے یہاں آئے تھے۔ پر تیک کا انڈیا آنا اوراپنی بیوی بچوں کو ساتھ لے جانا ان کی موت کا سبب بنا۔
 
ایئر انڈیا 171 کی پرواز جس میں ڈاکٹر جوڑا اور ان کے تین چھوٹے بچے سوار تھے، جمعرات کو احمد آباد کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور 32 سیکنڈ تک ہوا میں رہی۔  پرواز اونچائی  پر جانے سے قاصر رہی  اور تیزی سے نیچے اتر کر ایک عمارت سے ٹکرانے کے بعد آگ کےشعلوں میں تبدیل ہوگئی، جس سے طیارے میں سوار 242 افراد میں سے ایک کے علاوہ تمام افراد ہلاک ہو گئے۔