Monday, May 11, 2026 | 23 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • پاکستان،سوات: وین کھائی میں گری،11ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان،سوات: وین کھائی میں گری،11ہلاک، متعدد زخمی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 11, 2026 IST

پاکستان،سوات: وین کھائی میں گری،11ہلاک، متعدد زخمی
 پاکستان کے علاقہ سوات میں گاڑی گہری کھائی میں گرگئی۔ اس حادثے میں گیارہ افراد  ہلاک ہو گئے جبکہ، پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثےکے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

سوات کے سیاحتی مقام پر حادثہ 

 ریسکیو حکام نے بتایا کہ پیر کو شمال مغربی پاکستان میں ایک کھائی میں گرنے سے 11ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔  یہ واقعہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات کے ایک مشہور سیاحتی علاقے مالم جبہ میں پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق، واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں دولہے کی والدہ سمیت متعدد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 ریسکیو آپریشن 

حکام نے بتایا کہ گاڑی مبینہ طور پرکنٹرول کھو کر گہری کھائی میں جاگری۔ طبی ٹیمیں اور سرکاری اہلکارموقع پر پہنچتے ہی علاقے کے مقامی لوگوں نے اپنے طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تھا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال لے جایا گیا۔ اس کے ناہموار پہاڑی علاقے کی وجہ سے اس علاقے میں عام طور پر ریسکیو آپریشن مشکل ہوتا ہے۔ مقامی حکام نے حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جنگ بندی کی خلاف ورزی

اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہیں اور تازہ  فضائی حملوں میں مزید 31 افراد شہید ہوگئے۔یہ 2 مارچ سے اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد کے سب سے ہلاکت خیز دنوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں ٹائر ضلع کے قصبے تورا پر ہونے والے 2 فضائی حملوں میں مارے گئے 5 افراد بھی شامل ہیں۔ ملبے تلے دبی ایک لاپتا بچی کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔اسی طرح اسرائیلی فوج کے ڈرون نے سڑک پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سول ڈیفنس کا ایک اہلکار شہید ہوا۔
 
اس کے علاوہ بنت جبیل کے دیہات میں  فضائی حملوں میں 5 افراد شہید ہوئے، جبکہ قصبے السلطانیہ پر ایک حملے میں مزید 4  افراد جان سے گئے۔واضح رہے کہ17 اپریل کو اعلان کردہ جنگ بندی کو 17 مئی تک بڑھایا گیا تھا، تاہم اسرائیلی فوج لبنان میں روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔