Monday, February 16, 2026 | 28, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • شراب سمجھ کر برتن دھونے کے لیکویڈ پینے سے 4 افراد کی موت

شراب سمجھ کر برتن دھونے کے لیکویڈ پینے سے 4 افراد کی موت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Feb 13, 2026 IST

شراب سمجھ کر برتن دھونے کے لیکویڈ  پینے سے 4 افراد کی موت
راجستھان کے بھیل واڑہ ضلع کے گنگاپور تھانہ علاقے کے گاؤں آلولی میں شادی کی تقریب کا کام ختم کر کے گھر واپس آنے والے چار مزدوروں کی مشکوک حالات میں موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ چاروں نے برتن صاف کرنے والا خطرناک کیمیکل مائع (لیکویڈ) شراب سمجھ کر پی لیا۔
 
طبیعت  بگڑنے پر  چاروں کو ہسپتال  لےجایا گیا جہاں،دیر رات تین افراد  کی  گنگاپور ہسپتال میں  موت ہوگئی، جبکہ ایک خاتون کی بھیل واڑہ کے مہاتما گاندھی ضلعی ہسپتال میں موت ہو گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں ہڑکمپ مچ گیا  ہے۔
 
شادی کی تقریب سے لائے تھے لیکویڈ:
 
ضلعی پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرمندر سنگھ نے بتایا کہ گنگاپور علاقے کے رتن (بیٹا مسریا کنجر)، سوشیلا دیوی، جمن دیوی (بیوی شنکر کنجر) اور بدامی دیوی نے تین دن پہلے آلولی میں ایک شادی کی تقریب میں برتن دھونے کی ذمہ داری لیا تھا۔ کام ختم ہونے کے بعد وہاں سے برتن صاف کرنے والا لیکویڈ شراب سمجھ کر اپنے ساتھ گھر لے آئے۔ پولیس کا ابتدائی اندازہ ہے کہ نشے کی لالچ میں انہوں نے اسے شراب سمجھ کر پی لیا جس کی وجہ سے چاروں کی موت ہو گئی۔
 
کلکٹر-ایس پی موقع پر پہنچے، پولیس ایکشن میں
 
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور لواحقین سے معلومات حاصل کیں۔ پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے میں رکھوایا ہے۔ اس اجتماعی اموات کی خبر سے پولیس، انتظامیہ اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔
 
شراب سمجھ کر پیا برتن دھونے کا لیکویڈ:
 
پولیس کا خیال ہے کہ پہلی نظر میں معاملہ برتن دھونے کے کیمیکل کو شراب سمجھ کر پینے کا لگ رہا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ایف ایس ایل جانچ کے بعد ہی صورتحال مکمل طور پر واضح ہو گی۔ فی الحال ملزمان اور غیر قانونی تیزاب فروخت کنندگان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
 
یہ تمام افراد علاج کے دوران دم توڑ گئے۔یہ واقعہ نشے کی لت اور غلط فہمی کی وجہ سے پیش آنے والے خطرناک نتائج کی ایک سنگین مثال ہے۔