راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کے منڈل گڑھ اسمبلی حلقہ سے 8 نوجوان دوست ایک کار میں سوار ہو کر مہاکمبھ اسنان کرنے جا رہے تھے۔ اسی دوران جے پور کے ڈوڈو میں سڑک حادثے میں سبھی کی موت ہو گئی۔ مہلوکین کی نعشوں کا7جنوری جمعہ کو ان کے آبائی گائوں بادلیاس میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی بدلیاس گاؤں کے موکش دھام میں ایک ساتھ 5 چتیں جلیں ، جسے دیکھ کر سب کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
موقع پر ہوئی سب کی موت:
بتا دیں کہ جمعرات کی صبح میں 8 دوست ایکو کار میں سورا ہو کر مہا کمبھ میں اسنان کے لیے نکلے تھے ، لیکن درمیان میں ہی کار بس سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہو گئی ۔جس میں سوار تمام دوستوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ڈڈو کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد، تمام مرنے والوں کی لاشوں کو جمعہ کی صبح منڈل گڑھ اسمبلی حلقہ میں ان کے آبائی گاؤں بدلیا، پھلسیا اور مکند پوریا لایا گیا۔ ان میں سے پانچ متوفی نوجوان دنیش، نارائن، روی کانت، کشن لال اور مکیش بدلیاس گاؤں کے رہنے والے تھے۔ مرنے والوں میں سے دو کا تعلق پھلسیا سے تھا اور ایک کا تعلق مکند پورییہ گاؤں سے تھا۔ ان تمام کی میتیں ان کے آبائی گاؤں لائی گئیں اور سوگوار ماحول میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اچانک حادثے کے بعد جب بدلیاس گاؤں کے پانچ نوجوان دوستوں کی لاشیں ایک ساتھ پہنچیں تو سب کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں موکشا دھام میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
ضلع کلکٹر نے دلائی معاوضہ کی یقین :
اس حادثہ پر بھیلواڑہ کے ضلع کلکٹر جسمیت سنگھ سندھو بدلیاس گاؤں کے موکشدھام پہنچے جہاں انہوں نے پانچوں مہلوکین کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد ان کے اہل خانہ کو تسلی دی۔ اس دوران کلکٹر نے ریاستی حکومت سے جلد مناسب معاوضہ فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔
مہاکمبھ میں پھر لگی آگ:
پریاگ راج کے مہا کمبھ میں حادثات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ آج 7 جنوری جمعہ کو سیکٹر 18 میں شنکراچاریہ مارگ پر واقع اسکون کے کچن میں اچانک آگ لگ گئی۔حادثے میں 20 سے زائد پنڈال جل کر راکھ ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچن میں رکھا سلنڈر بھی پھٹ گیا ۔ تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں تحقیقات کر رہیں ۔یاد رہے کہ مہا کمبھ میں آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبلبھی سیکٹر 22 کے کئی پنڈال میں آگ لگنے کی اطلاع آئی تھی۔