Wednesday, May 14, 2025 | 16, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • دہلی :10ویں جماعت کے طالب علم نے امتحان میں فیل ہونے پر کی خودکشی ،اہل خاندان میں سوگ کی لہر

دہلی :10ویں جماعت کے طالب علم نے امتحان میں فیل ہونے پر کی خودکشی ،اہل خاندان میں سوگ کی لہر

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 14, 2025 IST     

image
سی بی ایس ای امتحانات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد، بہت سے طلباء اور ان کے اہل خانہ کے لیے یہ خوشی کا دن تھا، لیکن کچھ کے لیے یہ دن  اچھا نہیں رہا۔ اسی طرح بروری علاقے میں رہنے والے دسویں جماعت کے ایک طالب علم نے امتحان میں ناکام ہونے پر خودکشی کر لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ طالب علم اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ہے۔
 
واقعہ کے بارے میں پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت میں فیل ہونے کے معاملے نے لڑکے پر بہت برا اثر ڈالا۔ یہ بات اس کے دماغ میں اتنی گہرائی میں اتر گئی کہ اس نے اتنا بڑا قدم اٹھا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کا خاندان مکمل طور پر خوشحال ہے اور وہ خاندان میں اکلوتا بچہ تھا۔ اس کے گھر والے اس کی اس حرکت پر دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں کسی بھی بچے پر ایسا سماجی اور خاندانی دباؤ نہیں ہونا چاہیے کہ اگر وہ کم نمبر لے یا فیل ہو جائے تو اسے ایسے راستے کا انتخاب کرنا پڑے۔
 
غور طلب ہے کہ CBSE کے ذریعہ منعقدہ 10ویں جماعت کے 2024-2025 کے امتحان کا نتیجہ گزشتہ منگل کو اعلان کیا گیا ۔ اس بار امتحان کا نتیجہ 93.66فیصد رہا۔ امتحان میں 23 لاکھ 71 ہزار 939 طلبہ شریک ہوئے تھے۔ جس میں سے 22 لاکھ 21 ہزار 636 امیدوار پاس ہوئے۔ اس بار امتحان کا نتیجہ پچھلے سال کے مقابلے 0.6فیصد زیادہ رہا۔ گزشتہ سال امتحان کا نتیجہ 93.60 تھا۔