Sunday, December 07, 2025 | 16, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ایک شخص نےدوسالہ بچی کے ساتھ کی تھی جنسی زیادتی ،عدالت نے دی یہ سزا،جانیے پورا معاملہ؟

ایک شخص نےدوسالہ بچی کے ساتھ کی تھی جنسی زیادتی ،عدالت نے دی یہ سزا،جانیے پورا معاملہ؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Dec 07, 2025 IST

ایک شخص نےدوسالہ بچی کے ساتھ کی تھی جنسی زیادتی ،عدالت نے دی یہ سزا،جانیے پورا معاملہ؟
مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک خصوصی عدالت نے ایک 38 سالہ شخص کو دو سالہ بچی کے ساتھ جنسی  زیادتی اور قتل کی کوشش کے جرم میں چار بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ مقدمہ اکتوبر 2022 کا ہے۔عدالت نے ملزم پر اضافی سزائیں بھی عائد کیں اور متاثرہ کے لیے معاوضے کی سفارش کی۔ ایڈیشنل سیشن جج اور خصوصی جج (POCSO ایکٹ) کشیپرا پٹیل نے دنیش کو POCSO ایکٹ کی دفعات کے تحت تین الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی۔ اس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کے تحت چوتھی عمر قید کی سزا بھی سنائی۔
 
ملزم پر 42000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا:
 
عدالت نے تعزیرات ہند کی دفعہ 366 کے تحت پانچ سال کی سخت قید اور کل 42,000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ این ڈی ٹیوی نے 'اندور ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ، یہ واقعہ 12 اور 13 اکتوبر 2022 کی درمیانی شب  اس وقت پیش آیا۔  جب متاثرہ خاندان سو رہا تھا ،اس درمیان بچی  کے والد نے تختہ گرنے کی آواز سنی۔واقعہ سے انجان  اس نے تختہ ایک طرف رکھا اور واپس سو گیا۔ تھوڑی دیر بعد، اس کی بیوی نے اسے جگایا اور بتایا کہ ان کی 2 سالہ بیٹی غائب ہے۔ دونوں نے علاقے کو تلاش کیا لیکن وہ نہ مل سکی۔
 
لڑکی جھاڑیوں سے زخمی حالت میں پائی گئی:
 
اسے تلاش کرنے میں ناکامی کے بعد، والد نے چندن نگر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 363 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی۔ اگلے دن، 13 اکتوبر کو، ایک ڈائل 100 ٹیم نے لڑکی کو ریتی منڈی روڈ کے قریب جھاڑیوں میں زخمی پایا۔ اس کے والدین نے جائے وقوعہ پر اس کی شناخت کی اور پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے جائے وقوعہ کے آس پاس سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔ فوٹیج میں ایک ٹرک کو لڑکی کے گھر کی طرف جاتا اور واپس لوٹتے ہوئے دکھایا گیا۔ جب لڑکی کے والد کو فوٹیج دکھائی گئی تو اس نے ٹرک کی شناخت ملزم دنیش کے طور پر کی، جو خود ٹرک چلا رہا تھا۔
 
3 لاکھ روپے کے معاوضے کی سفارش :
 
ملزم کی شناخت کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ اس کا طبی معائنہ کیا گیا، اور ڈی این اے کے شواہد مثبت پائے گئے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد پولیس نے حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ جس کی بنیاد پر ملزم کو مجرم قرار دے کر سزا سنائی گئی۔ عدالت نے وکٹم کمپنسیشن اسکیم کے تحت متاثرہ کو 3 لاکھ روپے کے معاوضے کی بھی سفارش کی۔