Friday, November 14, 2025 | 23, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بہارالیکشن میں ایم آئی ایم کی شاندار کامیابی۔5 سیٹوں پرمجلس کا پرچم لہرایا

بہارالیکشن میں ایم آئی ایم کی شاندار کامیابی۔5 سیٹوں پرمجلس کا پرچم لہرایا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Nov 14, 2025 IST

 بہارالیکشن میں ایم آئی ایم  کی شاندار کامیابی۔5 سیٹوں پرمجلس کا پرچم لہرایا
بہار کے سیمانچل علاقے کے ووٹروں نے اویسی پر بھروسہ کیا۔ سیمانچل میں مجلس نےمضبوط کارکردگی دکھا ئی  ہے۔ بہاراسمبلی انتخابات کے  نتائج میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 5 سیٹوں پر شانداراور بھاری اکثریت سے جیت حاصل کی ہے۔ مجلس نے چھٹویں سیٹ صرف 389 ووٹ کے فرق سے جیت نہیں سکی۔ بہار اسمبلی میں مجلس  چھٹوی بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔  وہیں جوبلی ہلز ضمنی انتخابات میں مجلس کے تائیدی امیداور نوین یادو نے کامیابی حاصل کی۔

  کوچھادھامن سرورعالم کی کامیابی 

اے آئی ایم آئی ایم نے کوچھادمن سیٹ  جیتی۔ مجلس کےامیدوار سرورعالم نے 23 ہزار21 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی درج کرائی۔ سرورعالم نے 81 ہزار860 ووٹ حاصل کے۔ جبکہ ان کے حریف مہا گٹھ بندھن  کے امیدوار مجاہدعالم  نے 58,839 ووٹ حاصل کئے۔ بی  جے پی کی بینادیوی نے 44،858 وووٹ حاصل کرتے ہوئے  تیسرا مقام حاصل کیا۔

امور سے اخترالایمان کی جیت 

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بہار یونٹ کےصدراخترالایمان نے حلقہ اسمبلی امور سے ایک لاکھ 756 ووٹ حاصل کئے۔ مجلس کے امیدوار نے  اپنی حریف  جے ڈی یو ، کےامیدوار صبا ظفرکو 38ہزا943 ووٹ سے شکست دی ۔جے ڈی یو صبا ظفرنے61,813ووٹ حاصل کئے کانگریس  کےامیدوار  عبدالجلیل مستان - 52,685ووٹ  لیکر تیسرے مقام پر رہے۔

جوکی ہاٹ بہار سے مرشدعالم کامیاب

اے آئی ایم آئی ایم نے بہار میں اپنی تیسری نشست جیت لی، جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ سے مجلس کےامیدوار   محمد مرشد عالم نے 83،737 ووٹ حاصل کئے اور اپنے حریف جے ڈی یو امیدوار منظر عالم کو 28ہزار803 ووٹوں سے شکست دی ۔ جن سوراج کے امیدوار سرفراز عالم نے 35،354ووٹ حاصل کرتے ہوئے تیسرے مقام پر رہے۔ اور آ رجےڈی امیدوار شاہنواز عالم 29،659 ووٹ لےکر چوتھے مقام پر رہے۔

بہادر گنج سے توصیف عالم کامیاب

AIMIM نے بہادر گنج سے اپنی چوتھی سیٹ جیت لی ہے۔ اس سیٹ سے مجلس کےامیدوار توصیف عالم  نے87،315 ووٹ حاصل کئے اور کانگریس امیدوار  مصورعالم کو 29،064 ووٹ سےشکست دی۔ کانگریس امیدوار نے  58,072 ووٹ لئے اور ایل جے پی این ڈی اے امیدوار نے - 57,087ووٹ لئے۔

بیسی سےغلام سرور کامیاب

اے آئی ایم آئی ایم نے بیسی سے اپنی 5ویں سیٹ جیت لی ہے۔ مجلس کےامیدوار  غلام سرور نے 27,251 کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ اے آئی ایم آئی ایم  امیدوار نے جملہ - 92,766ووٹ حاصل کئے۔ ان کے قریبی حریف بی جے پی  امیدوار ونود کمار - 65,515 ووٹ حاصل کئے۔ آر جے ڈی مہاگٹھ بندھن امیدوار  عبدالسبحان - 56,000 ووٹ حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیا ۔

389 ووٹ سےعادل حسن کو شکست  

 حلقہ اسمبلی بلرام پور سے مجلس کےامیدوار عادل حسن  کو صرف 389 ووٹ سے شکست ہوئی ۔ عادل حسن کو  ایل جے پی رام ویلاس  کی امیدوار سنگیتا دیوی  نے 80 459 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ محمد عادل نے  حسن نے 80070 ووٹ حاصل کئے۔

25 سیٹوں پر مقابلہ 

 انڈیا بلاک سے ا تحاد نہیں  ہونے پر پارٹی کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ریاست میں 100 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم، 19 اکتوبر کو، اے آئی ایم آئی ایم نے رسمی طور پر 25 امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا، جن میں دو غیر مسلم بھی شامل  تھے۔پچھلے انتخابات میں، اے آئی ایم آئی ایم نے پانچ سیٹیں جیت کر حیرت انگیز کامیابی حاصل کی ہیں ۔
ارریہ، کٹیہار، کشن گنج اور پورنیہ اضلاع پر مشتمل اس خطہ میں 24 اسمبلی حلقے ہیں اور بہار کی مسلم آبادی کا کافی حصہ ہے۔2020 کے نتائج کے بعد، اویسی کے چار ایم ایل اے آر جے ڈی میں چلے گئے، اور صرف امور کے اختر الایمان پارٹی کے ساتھ رہ گئے۔ ایمان فی الحال ایک بار پھر اپنے حلقہ انتخاب سے آگے چل رہی ہے، جس سے اس کے مضبوط گڑھ میں AIMIM کے قدم مضبوط ہو رہے ہیں۔
 
 تلنگانہ کےحلقہ  جوبلی ہلز میں مجلس کے تائیدی کانگریس  امیدوار نوین یادو نے بھی   کا میابی حاصل کی ۔ نوین یادو کی کامیابی پر تلنگانہ کے وزیراعلیٰ صدر مجلس سے اظہار تشکر کیا ۔ اس طرح بہار الیکشن اور  ضمنی انتخابات میں مجلس کا مظاہر  شاندار رہا۔