Saturday, August 02, 2025 | 08, 1447 صفر
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • آندھراپردیش پولیس کانسٹیبل کے نتائج کا ریاستی وزیر داخلہ نے کیا اعلان

آندھراپردیش پولیس کانسٹیبل کے نتائج کا ریاستی وزیر داخلہ نے کیا اعلان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 01, 2025 IST     

image
آندھراپردیش پولیس کانسٹیبل کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ انیتا اور ریاستی  ڈی جی پی ہریش کمار گپتا نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں نتائج جاری کئے۔ آندھرا پردیش اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ (AP SLPRB) نے یکم اگست کو اےپی  پولیس کانسٹیبل کے نتائج 2025 کا اعلان کیا ہے۔
 
حتمی تحریری امتحان (FWE) کے لیے ڈاؤن لوڈ لنک آفیشل ویب سائٹ – slprb.ap.gov.in پر دستیاب ہے۔ نتیجہ کے ساتھ ہی اے پی پولیس کانسٹیبل 2025 کے کٹ آف مارکس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ یہ امتحان یکم جون 2025 کو منعقد ہوا تھا۔
 
AP SLPRB کےجاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق امتحان کے لئے جملہ  5,03,486 امیدواروں نے درخواست دی تھی۔ 4.5 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے 22 جنوری 2023 کو ابتدائی تحریری امتحان (PWT) میں شرکت کی۔ PWT میں  جملہ  95,208 امیدواروں نے کوالیفائی کیا۔ دو ہفتے قبل امیدواروں کو رینک کارڈز بھی جاری کیے گئے تھے۔
 
ریاست بھر میں اے پی پولیس کانسٹیبل بھرتی مہم کے ذریعے 3580 پولیس کانسٹیبل (سول) (مرد اور خواتین) اور 2520 پولیس کانسٹیبل (اے پی ایس پی) (مرد) سمیت جملہ  6,100 آسامیاں پُر کی جائیں گی۔
 
 نتائج سرکاری ویب سائٹ slprb.ap.gov.in پر دستیاب ہیں۔ امیدوار اپنے لاگ ان کی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے نتائج اور اسکور کارڈ چیک کر سکتے ہیں۔ اگرچہ نتائج 29 جولائی کو جاری کیے جانے تھے لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کر دیا گیا۔
نتائج  یہاں  ان ویب سائیٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
 
https://slprb.ap.gov.in/PCFWTRES/FWEPCRESULTS.aspx