بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور ملک کے معروف صنعت کار سنجے کپور کا انتقال ہو گیا ہے ۔ انہوں نے 53 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہا،گزشتہ روز انگلینڈ میں پولو میچ کھیلتے ہوئے انہیں دل کا دورہ پڑا۔ یہ واقعہ گارڈز پولو کلب میں پیش آیا۔ ان کی موت کی خبر کے بعد کاروباری اور فلمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔سنجے کپور ہندوستانی آٹو موٹیو سیکٹر کی ایک اہم شخصیت ہیں۔سنجے کا اچانک انتقال ان کے خاندان اور ان کے قریبی لوگوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔یہ افسوسناک خبر سن کر کرشمہ کی بہنیں کرینہ کپور، ملائکہ اروڑہ اور امریتا اروڑا ان کے گھر پہنچیں اور انکے اہل خانہ کو تسلی دی۔اور غم کا اظہار کیا۔
سنجے نے انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد شناخت بنائی:
سنجے کپور ایک معروف شخصیت کے حامی اور بڑا تاجر تھا۔ وہ سونا کامسٹار نامی آٹوموبائل پرزہ تیار کرنے والے برانڈ کے سربراہ تھے۔کمپنی برقی گاڑیوں (EVs) اور عام انجنوں کے لیے درست گیئر سسٹم تیار کرنے میں عالمی رہنما بن گئی۔ان کی ہدایت پر کمپنی ہندوستان، امریکہ ، میکسیکو، چین اور سربیا جیسے ممالک تک پہنچی تھی ۔اس کمپنی کی بنیاد ان کے والد سریندر کپور نے 1997 میں رکھی تھی، جو بھارت کی آٹو کمپوننٹ انڈسٹری کے ماہر تھے۔
سنجے کے پاس امریکی شہریت تھی:
اپنے والد کی موت کے بعد، سنجے نے 2015 میں کمپنی میں منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔اس کے بعد انہوں نے اپنے کاروبار کو ملک اور بیرون ملک پھیلا دیا۔ نتیجتاً، اس وقت سونا کومسٹار کی بھارت، چین، میکسیکو، سربیا اور امریکہ میں 9 فیکٹریاں ہیں ، جو الیکٹرک دو پہیوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے پرزے فراہم کرتی ہیں۔سنجے کے پاس امریکہ کی شہریت تھی۔ انہوں نے بکنگھم یونیورسٹی سے بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔
اپنے بیوی اور بچوں کے لیے چھوڑ گئے دولت کا انبار:
اپنی موت کے بعد سنجے نے اپنے بیوی اور بچوں کے لیے بہت سی دولت چھوڑ گئے ہیں۔ دہلی اور ممبئی کے ساتھ ساتھ لندن میں بھی ان کے کئی پرتعیش گھر تھے۔ سنجے کو مہنگی کاروں کا شوق تھا۔ اس کے پاس مہنگی کاروں کا بڑا ذخیرہ تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے رئیل اسٹیٹ میں بھی بڑی رقم کی سرمایہ کاری کی تھی۔ سنجے کے کل اثاثوں کا تخمینہ تقریباً 10,300 کروڑ روپے تھا۔اسے فوربس اور ریئل ٹائم بلینیئرز نے ارب پتی کے طور پر درجہ دیا تھا ۔
سنجے نے 3 شادیاں کیں:
سنجے کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے پہلی شادی فیشن ڈیزائنر نندیتا مہتانی سے کی۔سنجے نے 2003 میں کرشمہ سے شادی کی تھی لیکن 2016 میں دونوں کی طلاق ہو گئی ۔کرشمہ اور سنجے کے دو بچے ہیں، سمیرا اور کیان، جو طلاق کے بعد اداکارہ کے ساتھ رہتے ہیں۔کرشمہ کے بعد سنجے نے تیسری شادی کی۔ 2017 میں، وہ ماڈل اور بزنس وومن پریا سچدیوا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
کرشمہ نے اپنی ماں کی رضامندی سے سنجے سے کی تھی شادی :
سال 2003 میں جب ابھیشیک بچن کے ساتھ کرشمہ کی منگنی ٹوٹنے کی خبر آئی تو کرشمہ نے اسی سال سنجے سے شادی کر لی۔ یہ شادی فوری طور پر کی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کی والدہ ببیتا نے یہ رشتہ طے کرائی تھی ۔ دراصل اس وقت بچن خاندان کی مالی حالت اچھی نہیں تھی۔ ببیتا چاہتی تھی کہ اس کی بیٹی کسی امیر لڑکے کے ساتھ اپنے گھر کو آباد کرے ۔جسکی وجہ سے کرشمہ کے والد رندھیر کپور اس رشتے سے کبھی خوش نہیں تھے۔