• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • آل انڈیا مجلس تعمیر ملت کے اجلاس سے سابق ایم پی عزیز پاشاہ اور دیگر کا خطاب:اسرائیل کے خلاف جیت کیلئے اتحاد کی سخت ضرورت

آل انڈیا مجلس تعمیر ملت کے اجلاس سے سابق ایم پی عزیز پاشاہ اور دیگر کا خطاب:اسرائیل کے خلاف جیت کیلئے اتحاد کی سخت ضرورت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 22, 2025 IST     

image
آل انڈیا مجلس تعمیر ملت نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازعہ پر تبادلہ خیال کیلئے ایک آل پارٹی میٹنگ کا انعقاد کیا۔اس آل پارٹی میٹنگ میں کمیونسٹ لیڈر و سابق ایم سید عزیز پاشاہ۔ مرزا علمدار علی اور دیگر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ایران۔ اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیاگیا اور اسرائیل کو اس کیلئے ذمہ دار ٹہرایاگیا۔ اس موقع پر مرزا علمدار علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج ہمارے لئے ضروری ہوگیاہے کہ ہمیں اسرائیل کے خلاف متحد ہونا ہے۔
 
 انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی اجارہ داری کی کوششوں کو ہم اتحاد کے ذریعہ ہی کچل سکتے ہیں۔ سابق راجیہ سبھا ایم پی سید عزیز پاشاہ نے کہاکہ اسرائیل نے اس ماہ کی 13 تاریخ کو یہ کہتے ہوئے کہ ایران نیوکلیئر ملک بن رہا ہے اس پر حملہ کردیا ، جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگ ہلاک ہوئے۔ ایران کی جانب سے اسرائیل کے ایک ہسپتال پر حملہ کے خلاف اسرائیل کے بیان پر عزیز پاشاہ نے کہاکہ اسرائیل نے فلسطین میں ایسے کئی ہسپتالوں کو نشانہ بنایا ہے،جس  میں نہ جانے   کتنے بچے،عورتیں اور دیگر افراد شہید ہو گئے ۔اس لئے اسرائیل کو یہ مثال دینے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
 
اسرائیل ایران جنگ میں امریکہ کی انٹری:
 
یاد رہے کہ اس ماہ کی 13 تاریخ سے جاری ایران۔ اسرائیل کشیدگی میں آج اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب امریکی افواج نے ایران کے تین  جوہری مقامات پر حملے کئے۔ ان حملوں کی وجہ سے جہاں ایران میں کئی لوگوں کی موت ہوگئی وہیں خطہ میں پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ امریکی حملوں کا مناسب جواب دیتے ہوئے ایران نے بھی اسرائیل پر کئی راکٹوں سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے اسرائیل میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوگئی۔ ایران کے حملوں کے بعد اسرائیل میں سائرن بجائے گئے اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔ ایرانی میزائل وسطی اور شمالی اسرائیل کے کچھ حصوں بشمول تل ابیب، حیفہ، نیس زیونا اور رشون لیزیون کے علاقے کو نشانہ بنایا۔