Sunday, June 15, 2025 | 19, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کا طیارہ حادثہ کا شکار۔ طیارے میں تھے 242 افراد سوار

احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کا طیارہ حادثہ کا شکار۔ طیارے میں تھے 242 افراد سوار

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 12, 2025 IST     

image
ریاست گجرات كے احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب ایئرانڈیا کا طیارہ حادثہ کا شکارہوگیا۔ لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز جمعرات کی دو پہر احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ بوئنگ   8 -787  ڈریم لائنر پرواز میں 230 مسافروں اور عملے کے 12 ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انھوں نے  ہوا میں سیاہ دھواں دیکھا۔ پرواز کی شناخت ایئر انڈیا 171 کے طور پر کی گئی تھی، جسے آن لائن فلائٹ ٹریکرز نے احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے لندن کے گیٹوک ہوائی اڈے تک دوپہر 1:10 بجے کی سرویس دکھائی۔   پلین 825فٹ اْنچاءی سے نیچے گرا۔ ریسکو آپریشن جاری ہے۔

 ایئرپورٹ پر جانے والے راستے بند

 ایئرپورٹ کوجانے والی تمام سڑکوں کوبند  کیا گیا۔ کئی زخمی مسافروں کو پہلے ہی قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیکل اور فائر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرمتحرک ہیں۔ حادثے کے بعد ہنگامی خدمات موقع پر پہنچ گئیں، جن میں سات فائر انجن بھی شامل تھے۔ ا ین  ڈی آر ایف  کی تین ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ اور مزید تین ٹیمیں ودوڈرا پہنچ رہی ہے۔

سول ایویشن وزیر کا بیان

   شہری ہوا بازی کے وزیر  نے کہاکہ وہ احمد آباد میں فلائٹ حادثے کے بارے میں جان کر صدمہ  ہوا۔ ہم سب سے زیادہ چوکس ہیں۔ میں ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں اور تمام ایوی ایشن اور ایمرجنسی رسپانس ایجنسیوں کو فوری اور مربوط کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے، اور طبی امداد کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں اور  امداد کو جائے وقوعہ پر پہنچایا جا رہا ہے۔ میری دعائیں جہاز میں سوار تمام لوگوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،" 

 مرکزی وزیر داخلہ کی  سی ایم سے گفتگو

 مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کےوزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ سے بات کی ہے۔  انھوں نے مرکزی کی جانب سے  ہر طرح کے تعاون کرنے کی پیش کش کی ہے۔

ایئرانڈیا کا بیان

ایئر انڈیا کے مالک ٹاٹا گروپ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ایئر انڈیا کے چیئرمین این چندر شیکرن،  نے کہا، "گہرے دکھ کے ساتھ، میں تصدیق کرتا ہوں کہ ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 جو احمد آباد لندن گیٹ وِک کو آپریٹ کرتی ہے، آج ایک المناک حادثے  کا شکار ہوئی۔ اس تباہ کن واقعے سے متاثر ہونے والوں کے خاندانوں اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔"
"اس وقت، ہماری بنیادی توجہ تمام متاثرہ لوگوں اور ان کے خاندانوں کی مدد پر ہے۔ ہم سائٹ پر ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی مدد کرنے اور متاثرہ افراد کو تمام ضروری مدد اور دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے اپنی طاقت میں ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ مزید  جانکاری دی  جائےگی  کیونکہ ہمیں مزید تصدیق شدہ معلومات موصول ہوں گی۔ ایک ہنگامی مرکز کو فعال کر دیا گیا ہے اور معلومات حاصل کرنے والے خاندانوں کے لیے امدادی ٹیم قائم کر دی گئی ہے۔