سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر اہم تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آندھرا پردیش کی حمایت نہ ہوتی تو بی جے پی اتحاد مرکز میں اقتدار میں واپس نہیں آتا۔ انہوں نے حیدرآباد کے ایم ایل اے کوارٹرز میں منعقدہ سدر سمیلن میلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے تلنگانہ میں منائے جانے والے سدر تہوار کی بھی خوب تعریف کی- انہوں نے کہا کہ سدر تہوار سب سماج کے لوگوں کو جوڑنے کےلئے اہم رول ادا کرتا ہے۔
یوپی میں سماج وادی کا جھنڈا لہرانے کا یقین
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا، "ہم مختلف سیاسی پارٹیوں میں ہو سکتے ہیں، لیکن ہم سب ایک ہیں، آج ہم یہاں سیاست سے بالاتر ہو کر ملے ہیں۔" انہوں نے منتظمین کو مشورہ دیا کہ وہ مستقبل میں اس میلے کو بڑے پیمانے پر منعقد کریں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وہ اتر پردیش میں بی جے پی کو پیچھے دھکیل رہے ہیں اور آئندہ انتخابات میں وہاں دوبارہ سماج وادی کا جھنڈا لہرائیں گے۔ اکھلیش یادو نے کہاکہ حیدرآباد ایک وقت سماجوادی پارٹی کا ہیڈ کوارٹررہا ہے۔
اےپی کے رحم پر مزکر میں این ڈی اے حکومت
اکھلیش یادو نے کہا کہ وہ یادو سماج کے ساتھ ساتھ دیگرتمام سماجوں کی ترقی کےلئے کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا بلاک کے ذریعہ تمام سیکولر جماعتیں متحد ہوکر بی جےپی کا مقابلہ کررہی ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی کو یو پی میں سماجوادی پارٹی نے روکے رکھا لیکن اب وہ آندھرا پردیش کے رحم کرم پر این ڈی کی حکومت چل رہی ہے۔ انہوں نے تلنگانہ اور اے پی دونوں ریاستوں کو سیاست میں بڑا بدلاؤ لانے والے اسٹیٹس سے تعبیر کیا۔ اکھلیش نے کہا کہ بہت جلد حالات بدلیں گے۔اور حالات بدلنے میں تلنگانہ اور اے پی کا اہم رول ہوگا۔
اکھلیش کا حیدرآباد میں شاندار استقبال
اس سے قبل اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی وایم پی اکھلیش یادو کا حیدرآباد آمد پر شانداراستقبال کیا گیا ۔انہیں پھولوں کی بارش میں ایم ایل اے کوارٹرس لایا گیا اور وہاں پر روایتی بگی میں بٹھاکر شاہانہ اندازمیں ایم ایل اے کوارٹرس میں لیجایا گیا۔ جہاں پر اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ استقبال ان کےلئے یاد گار ہے۔ایم ایل اے کوارٹرس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام ،قائدین موجود تھے۔
انجن اور انیل کمار یادو کی دعوت پر حیدرآباد آمد
ٹی پی سی سی ورکنگ صدر انجن کمار یادو اور راجیہ سبھا ایم پی انیل کمار یادو کی دعوت پر اکھلیش یادو حیدرآباد کے دورے پرآئے ہیں اور مخلتف پروگراموں میں شرکت ان کے ایجنڈے میں شامل ہے
حیدرآباد کےدو، دن کےدورپر اکھلیش
اکھلیش یادو جو شہر کے دورے پر ہیں، آج رات تاج کرشنا ہوٹل میں قیام کریں گے۔ وہ ہفتہ کو ایک نجی میٹنگ میں حصہ لیں گے اور شام 4 بجے لکھنؤ واپس آئیں گے۔ شہر میں یادو انجمنوں نے اکھلیش کے دورے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔