Saturday, May 10, 2025 | 12, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • پاکستان نے 36 مقامات پر 400 کے قریب ڈرون فائر کیے، سویلین طیاروں کو بنایا ڈھال : وزارت خارجہ

پاکستان نے 36 مقامات پر 400 کے قریب ڈرون فائر کیے، سویلین طیاروں کو بنایا ڈھال : وزارت خارجہ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 09, 2025 IST     

image
پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان وزارت خارجہ نے آج اپنی تیسری پریس کانفرنس کی۔ اس میں خارجہ سکریٹری وکرم مصری، کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ موجود تھے۔اس دوران کرنل قریشی نے کہا، 8-9 مئی کی درمیانی شب پاکستانی فوج نے فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی نیت سے کئی بار بھارتی علاقے پر حملہ کیا، بین الاقوامی سرحد پر 36 مقامات پر 300 سے 400 ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی کوششیں کی گئیں۔
 

پاکستان کاترک ڈرون سے حملہ:

کرنل قریشی نے کہا کہ 'تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ سب ترک ڈرون تھے، پاکستان نے بھٹنڈہ ایئر بیس پر بھی حملہ کیا، جواب میں بھارت نے 4 ڈرون فائر کیے، جس سے ان کا ریڈار تباہ ہو گیا۔ سرحد پر بھی فائرنگ کی گئی، جس میں کچھ بھارتی فوجی اور افسران زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔کرنل قریشی نے کہا کہ اس دوران پاکستان نے سویلین طیاروں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

آج دن بھر کیا ہوا؟

فوج نے کہا کہ بھارتی فوج  نے پاکستان کے ڈرونز اور میزائلوں کا بھرپور جواب دیا۔پاکستان نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔وہیں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے کہا کہ اس نے 7 دہشت گردوں کو مار گرایا جو سامبا میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔آج دہلی میں اہم وزارتوں کی میٹنگ ہوئی ۔ وزیر دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔وزارت دفاع نے آرمی چیف کو علاقائی فوج کو بلانے کا اختیار  دیا۔