Sunday, September 07, 2025 | 15, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • آندھراپردیش کا بینہ نےہیلتھ انشورنس پا لیسی اور دیگرکئی ایک اہم فیصلوں کو دی منظوری

آندھراپردیش کا بینہ نےہیلتھ انشورنس پا لیسی اور دیگرکئی ایک اہم فیصلوں کو دی منظوری

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Sep 04, 2025 IST     

image
آندھرا پر دیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نا ئیڈو کی صدارت میں ریاستی کا بینہ کا جلاس منعقد  کیا گیا ۔ کابینہ کے اجلاس میں کئی ایک اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اور کا بینہ نے کئی ایک اہم فیصلوں کو منظوری  دی ۔ کابینہ نے ریاست کے تمام لوگوں کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اورکابینہ نے آیوشمان بھارت۔این ٹی آر ویدیا سیوا اسکیم کے تحت یونیورسل ہیلتھ پالیسی کو ہری جھنڈی دے دی۔ 
 
 

اس کے ذریعے ایک نئی پالیسی کی منظوری دی گئی ۔اس کے تحت  ہر خاندان کو 25 لاکھ روپےسالانہ صحت کی پالیسی کو ہر کسی کے لیے لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جس میں عوام کی مالی حیثیت کچھ بھی ہو۔ حکومت نے ریاست کے 1.63 کروڑ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کیا ہے۔

جی ایس ٹی پر نارالوکیش کا بیان

اسی دوران آندھرا پر دیش کے وزیر تعلیم نا را لوکیش نےکہا کہ جی ایس ٹی میں موجودہ چار سلیب کو کم کرکے دو سیلب کرنا۔ اور ضروری اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں کمی مثبت فیصلے ہیں ۔جو ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے   ایکس  پر ان اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ا س سے ملک کے ٹیکس نظام میں  مزید آسانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ  وہ خاص طور پر پنسل۔ شارپنر۔  ورزش کی کتابوں۔  نقشوں ۔ چارٹس جیسی اشیاء پر جی ایس ٹی میں کمی کی ستائش  کرتے  ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے طلباء کے والدین کو بڑی راحت ملے گی۔ انہوں نے ایک سادہ اور ترقی کے موافق ٹیکس نظام لانے کے لیے وزیر اعظم مودی کی تعریف کی۔