ایرو انڈیا 2025، دو سال میں ایک بار منعقد ہونے والا ایئر شو ہے ۔ہوا بازی کی یہ نمائش، یہاں بنگلورو میں آج باضابطہ طور پر شروع ہوگئی ہے۔اور 14 فروری تک بنگلورو کے یلاہنکا ایئر فورس اسٹیشن، میں یہ ایئر شو جاری رہے گا۔اس پریمیئر ایونٹ میں دفاعی صنعت کے رہنما شریک ہیں ۔اور باہمی تعاون کے فروغ کے ماضوعات زیر غور ہیں ۔اور یہاں جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم ہوا ہے۔ایسے ایونٹس سے ہندوستانی مسلح افواج کو اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو جدید بنانے میں مدد ملتی ہے۔آج کے ایونٹ میں ہندوستانی فضائیہ کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ سوکھوئی ایس یو 30 ایم کے آئی ۔آسمان پر کرتب دکھاتے ہوئے تماشائیوں کو مسحور کر رہا تھا ۔
طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مشقیں شرکاء کے لیے قابل دیدی رہیں ۔سوریہ کرن ایروبیٹک ٹیم نے ،ہاک ایم کے ون تھرٹی ٹو سے آسمان کو قومی پرچم کا رنگ دیا ۔بتا دیں کہ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بنگلورو ایئر فورس اسٹیشن پر منعقد ہ ایرو انڈیا 2025 میں شرکت کی۔ساتھ ہی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی کمزور حالت میں کبھی بھی امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ ہم سب کو مل کر مضبوط بننا ہو گا، تب ہی ہم امن کو یقینی بنا سکیں گے۔اور اس طرح ہم ایک بہتر ورلڈ آرڈر کے لیے کام کر سکیں گے۔
بتاتے چلیں کہ بنگلورو، میں ایرو انڈیا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں کرناٹک کے ڈپٹی سی ایم، ڈی کے شیوکمار بھی شریک رہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان دفاعی طیاروں کے لیے اب بھی درآمد ات پر انحصار کرتا ہے ۔اس لیے ہمیں اس میدان میں خود کفیل بننے پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بنگلورو میں ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر وں کی تیاری کا ہنر، بنیادی ڈھانچہ اور مہارت موجود ہے۔اسکے علاوہ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی بھی بنگلورو، میں ایئرو انڈیا ایونٹ میں شریک ہوئے ۔اس موقع پر انہوں نے دفاع سامان کی ملک میں تیاری کے حوالے پیشرفت کو اُمید افزا قرار دیا ۔اور انہوں نے کہا کہ اگلے 5 سال میں ملک بہترین قسم کے لڑاکا طیارے بنانے کے قابل بن جائیں گے ۔