Tuesday, January 13, 2026 | 24, 1447 رجب
  • News
  • »
  • صحت
  • »
  • کس عمر سے شروع ہوتے ہیں دانتوں کے مسائل؟

کس عمر سے شروع ہوتے ہیں دانتوں کے مسائل؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 13, 2026 IST

کس عمر سے شروع ہوتے ہیں دانتوں کے مسائل؟
منصف ٹی وی کی جانب سے صحت کے موضوعات پر نشر ہونے والے مقبول پروگرام 'ہیلتھ اور ہم' میں آج دانتوں کی عمومی نگہداشت (General Dental Care) پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ اس پروگرام میں ماہرِ طب و دندان ساز 'ڈاکٹر ثمینہ علی 'نے شرکت کرتے ہوئے ناظرین کو دانتوں کی صحت سے متعلق اہم اور مفید معلومات فراہم کیں۔
 
پروگرام کے دوران ڈاکٹر نے بتایا کہ دانت انسانی صحت کا ایک نہایت اہم حصہ ہیں اور ان کی مناسب دیکھ بھال نہ صرف منہ بلکہ پورے جسم کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔
 
انہوں نے آج کے اس پروگرام میں دانتوں سے متعلق کئی اہم مسائل پر باریکی سے روشنی ڈالی ،جن میں :
 
ہمیں دن میں کتنی بار دانت صاف کرنے کی ضرورت ہے؟کیا بہت زور سے برش کرنے سے ہمارے دانت بہت زیادہ صاف ہوتے ہیں؟اگر ہم اپنے ٹوتھ برش کو باقاعدگی سے تبدیل نہ کریں تو کیا مسائل پیدا ہو سکتے ہیں؟ کیا مسوڑھوں سے خون بہنے کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے، یا یہ ایک انتباہی علامت ہے؟کس عمر میں بچے کو پہلی بار دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس لے جانا چاہئے؟کیا دانتوں کے مسائل مجموعی صحت کو متاثر کرتے ہیں؟کیا روزانہ ماؤتھ واش کا استعمال ضروری ہے؟کیا برش کرنے کی غلط تکنیک مسوڑھوں کو نقصان پہنچاتی ہے؟
 
کے علاوہ دانتوں سے متعلق دیگر اہم مسائل پر ڈاکٹر ثمینہ علی  نے مفید جانکاری فراہم کی۔
 

تفصیلی جانکاری کے لیے ویڈیو دیکھیں:

 

 
پروگرام 'ہیلتھ اور ہم' کا مقصد عوام میں صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے، اور آج کی یہ قسط دانتوں کی بہتر نگہداشت کے حوالے سے ناظرین کے لیے نہایت اہم ہے۔