• News
  • »
  • قومی
  • »
  • اورنگ آباد کی تقریباً تمام مساجد میں فجرکی اذان کےلیے لاؤڈ اسپیکرکا استعمال بند۔ مساجد کمیٹیوں کا فیصلہ

اورنگ آباد کی تقریباً تمام مساجد میں فجرکی اذان کےلیے لاؤڈ اسپیکرکا استعمال بند۔ مساجد کمیٹیوں کا فیصلہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 29, 2025 IST     

image
 
 اورنگ آباد کی مساجد کمیٹیوں نے شہر کے تقریباً تمام مساجد  میں  فجر کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال  نہیں کرنے کا متفقہ فیصلہ  لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے رات 10:00 بجے سے صبح 6:00 بجے کے درمیان وسیع مذہبی  مقامات پر لوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کی ہدایت پرعمل کیا جائےگا۔یہ اہم اقدام پولیس کمشنر پروین پوار اور مذہبی رہنماؤں کے درمیان مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس طرح اورنگ آباد میں ایک متنازعہ مسئلہ کا پْرامن  حل نکل آیا ہے۔

 سپریم کورٹ کےفیصلہ پر عمل 

یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے 13 مئی 2025 کے فیصلے کے بعد سامنے آیا۔ جس نے مذہبی مقاصد کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر واضح وقت کی پابندیاں قائم کیں ہیں۔ رات کے وقت  لاو اسپیکر پر مذہبی عمل  سے  لوگوں کے آرام میں خلل  نہ ہو۔۔اورنگ آباد  پولیس کمشنر پوار  نے موثر  انداز میں تمام مذہبی اداروں بشمول مساجد، مندروں، گرودواروں اور گرجا گھروں کو عدالت کی ہدایت  پر رضا کارانہ  طور پر عمل  کرنے کو یقینی بنایا ہے۔

مساجد سے بیرونی لاؤڈ اسپیکرس کو نکال دیا 

 بتایا جا رہا ہے اورنگ آباد میں بہت سے مساجد نے بیرونی لاؤڈ اسپیکرس کو22جولائی اور 24 جولائی کے درمیان نکال دیا۔ بہت سی مساجد کمیٹیوں نے باقاعدہ اس کی تعمیل کرنے میں پہل کی۔مذہبی رہنماؤں نے قانونی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے متبادل ذرائع سے اذان کی روایات کے تقدس کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

 کمشنر پولیس کی میٹنگ

 اس ضمن میں کل مساجد کمیٹی کے ذمہ داران کے ایک نمائندہ وفد نے اورنگ آبادپولیس کمشنر کے آفس میں  ملاقات کی تھی  ۔اس طویل ملاقات میں وفد کے ارکین نے کمشنر کے سامنے صورتحال واضح کی۔اور قانونی ہدایات پر عمل کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا، ساتھ ہی مساجد کمیٹیوں کو درپیش خدشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

 واضح رہنما خطوط کی تیاری 

پولیس کمشنر سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ اس ضمن میں آئندہ کے اقدامات پر ایک لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے آج 29 جولائی کی رات ایک اہم اجلاس عشاء کی نماز کے بعد نو بجے شاہی مسجد میں منعقد جارہاہے، جس میں پروٹوکول کو باضابطہ بنانے اور کمیونٹی کے باقی ماندہ خدشات کو دور کرنے کے لیے شہر کی ہر مسجد سے دو نمائندوں کو حاضر رہنے کی اپیل کی گئی۔ اس میٹنگ  کا مقصد مستقبل کی مذہبی پروگرام کے لیے واضح رہنما خطوط قائم کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مسجد کے احاطے کے اندر نماز کی اذانیں بلا تعطل جاری رہیں۔