جموں وکشمیرکی نگروٹہ سیٹ پر بی جے پی نے اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔ بی جے پی امیدوار دیویانی رانا نے 24 ہزار522 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جموں کشمیر کے نگروٹہ سے BJP کی دیوانی رانا نے حاصل کی جیت۔ پینتھرس پارٹی کے ہرش دیو سنگھ دوسرے نمبر اور نیشنل کانفرنس کی شمیم بیگم تیسرے نمبرپر رہی۔
بی جے پی نے ضلع جموں کی اس اہم نشست کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں دیویانی کےوالد اوردیویندر سگھ رانا کا انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ 11 نومبر کو ہونے ضمنی انتخاب میں 75 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔ جو سال 2024 کے اسمبلی انتخابات میں 77.66 فیصد رہی ۔
11 نومبر کو جموں کشمیر کےحلقہ اسمبلی نگروٹا کے ضمنی انتخاب میں تقریباً 98.000 رائے دہندگان 10 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا۔ دیویانی رانا، بی جے پی کے مضبوط لیڈر دیویندر سنگھ رانا کی بیٹی، جنہوں نے 2024 کے اسمبلی انتخابات میں سیٹ جیتی تھی لیکن حلف اٹھانے کے ایک پندرہ دن کے اندر ہی ان کا انتقال ہو گیا تھا، کو بی جے پی نے میدان میں اتارا ہے۔ انہیں شمیم بیگم نے چیلنج کیا ہے، جو موجودہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (DDC) ممبر ہیں، جو نیشنل کانفرنس کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کر رہی ہیں۔
سابق وزیر اور رام نگر سے تین بار کے ایم ایل اے ہرش دیو سنگھ بھی پہلی بار نگروٹا سے مقابلہ کیا۔ 1996، 2002 اور 2008 میں مسلسل تین بار رام نگر سیٹ جیتنے کے بعد، وہ 2014 میں اسی حلقے سے اور 2024 میں چنانی سے ہار گئے۔ سابق سرپنچ اور بی جے پی کے باغی انیل شرما پارٹی مینڈیٹ کو حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترے ہیں۔ چھ دیگر امیدواروں میں عام آدمی پارٹی کے جوگندر سنگھ اور اپنی پارٹی کے بودھ راج شامل ہیں۔ کانگریس نے نگروٹہ میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔