Sunday, November 02, 2025 | 11, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بہار: باہوبلی اننت سنگھ گرفتار، دولارچند یادو قتل کیس کے مرکزی ملزم

بہار: باہوبلی اننت سنگھ گرفتار، دولارچند یادو قتل کیس کے مرکزی ملزم

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Nov 02, 2025 IST

بہار: باہوبلی اننت سنگھ گرفتار، دولارچند یادو قتل کیس کے مرکزی ملزم
بہار کے موکاما میں ہوئے دولارچند یادو قتل کیس میں پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے اور این ڈی اے امیدوار اننت سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ آدھی رات کو پٹنہ ایس ایس پی کارتکیہ شرما کی قیادت میں تقریباً 150 پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے باڑھ کے کارگل مارکیٹ پہنچ کر اننت سنگھ کو ان کے گھر سے حراست میں لیا ہے۔ اب انہیں باڑھ سے پٹنہ لایا گیا ہے۔
 
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، سنگین معاملہ :
 
پٹنہ ایس ایس پی کارتکیہ شرما نے بتایا کہ دولارچند یادو قتل کیس میں ابتدائی تفتیش کے بعد اننت سنگھ کے ساتھ ان کے 2 ساتھیوں- منی کانت ٹھاکر اور رنجیت رام کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، شواہد، عینی شاہدین اور مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر ایسا لگتا ہے کہ 'ضابطہ اخلاق  'کی خلاف ورزی کی گئی۔ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ یہ پایا گیا کہ اس دوران اننت سنگھ بھی موجود تھے، جو اس کیس میں مرکزی ملزم ہیں۔
 
ہم آزادانہ انتخابات کرانے کے لیے پرعزم :ڈی ایم 
 
پٹنہ کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاغراجن نے کہا، واقعے کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔ ہم نے کیس میں کئی کارروائیاں کی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ہدایات کے مطابق ہم آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر کوئی سماجی عناصر قانون یا ضابطہ اخلاق کے خلاف جانے کی کوشش کرتا ہے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہم نے تمام لائسنس یافتہ ہتھیار جمع کرانے کے احکامات دیے ہیں۔ سی اے پی ایف بھی تفتیش کرے گی۔
 
جن سوراج امیدوار بولے- گرفتاری پہلے ہوتی تو اچھا ہوتا
 
اننت کی گرفتاری پر موکاما سے جن سوراج کے امیدوار پیوش پریادرشی نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے کہا، "یہ ایک اچھا قدم ہے، لیکن اگر پہلے کارروائی کرتے تو بہتر ہوتا۔ اننت سنگھ ہفتہ کو 50 گاڑیوں کے قافلے میں گھوم رہے تھے اور الیکشن مہم میں شامل ہوئے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، تو انہیں پہلے ہی گرفتار کر لینا چاہیے تھا۔ لیکن دیر آید درست آید۔
 
الیکشن کمیشن نے 3 افسران کو ہٹایا:
 
کیس میں الیکشن کمیشن نے بھی کاروائی کرتے ہوئے باڑھ کے ایس ڈی ایم چندن کمار، دیہی ایس پی وکرم سہاگ اور باڑھ کے ایس ڈی پی او-1 راکیش کمار کو ہٹا دیا ہے۔ وہیں، باڑھ کے ایس ڈی پی او-2 ابھیشیک سنگھ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کمیشن نے بہار کے ڈی جی پی سے واقعے کی رپورٹ مانگی تھی۔ بہار پولیس کی سی آئی ڈی نے قتل کیس کی تفتیش کا ذمہ سنبھال لیا ہے۔ سی آئی ڈی کے ڈی آئی جی جیانت کانت نے گزشتہ دن واقعہ کی جگہ پر تفتیش کی۔
 
دولارچند یادو کی قتل کا معاملہ کیا ہے؟
 
موکاما میں 30 اکتوبر کو دولارچند کی الیکشن مہم کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کے پیر میں گولی لگی تھی۔ الزام ہے کہ اس کے بعد ان کے جسم پر گاڑی بھی چڑھائی گئی۔ دولارچند کو موکاما سے جے ڈی یو امیدوار اننت سنگھ کا مخالف سمجھا جاتا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آیا تھا کہ یادو کی موت سینے کی کئی ہڈیاں اور پسلیاں ٹوٹنے اور دونوں پھیپھڑوں کے پھٹنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔