بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ (بی ایس ای بی) انٹرمیڈیٹ کا سالانہ امتحان یکم فروری 2025 سے 15 فروری 2025 تک منعقد ہو رہا ہے۔ اس امتحان میں 12.92 لاکھ سے زیادہ طلباء شرکت کریں گے، جس کے لیے ریاست بھر میں 1677 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 کے کامیاب اور بہترین انعقاد کے لیے کئی اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
وقت پر امتحانی مراکز پہنچنا لازمی ۔
امیدواروں کو مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز میں حاضر ہونے کی کوشش کرنی ہے۔ کیوں کہ امتحانی مرکز کے دروازے امتحان شروع ہونے سے 30 منٹ پہلے بند کر دیے جائیں گے۔یاد رہے کہ پہلی شفٹ میں امتحان صبح 9:30 بجے شروع ہوگا، جہاں داخل ہونے کا وقت صبح 08:30 بجے سے ہےاور گیٹ بند ہونے کا وقت صبح 9:00 بجے ہے۔اسکے علاوہ دوسری شفٹ میں امتحان دوپہر 2:00 بجے شروع ہوگاجبکہ داخل ہونے کا وقت 1:00 بجے اور گیٹ بند ہونے کا وقت 1:30 بجےہے۔
امتحانی مراکز پر حفاظتی انتظامات:
تمام امتحانی مراکز کے 200 میٹر کے دائرے میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔پولیس فورس کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا۔امیدواروں کی دو بار جانچ پڑتال کی جائے گی، ایک بار امتحانی مراکز میں داخل ہونے کے وقت اور دوسری بار امتحانی ہال میں۔ہر کمرے میں کم از کم دو نگہبان ہوں گے۔صرف سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو امتحانی ہال کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت ہوگی۔تمام امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ہر 500 امیدواروں پر ایک ویڈیو گرافر کا تقرر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اگر ایڈمٹ کارڈ گم ہو جائے یا گھر پر رہ جائے تو بھی طالب علم کو امتحان میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ امیدوار کو تصدیق کے بعد امتحان میں شرکت کی اجازت ہوگی۔امتحانی مراکز میں کیلکولیٹر، موبائل فون، بلیو ٹوتھ، ائرفون یا دیگر الیکٹرانک گیجٹس لے کر آنا ممنوع ہے۔