بہاراسمبلی نتائج میں برسراقتداراتحاد این ڈی اے میں گامزن ہے، تازہ ترین رجحانات کے ساتھ این ڈی اے اتحاد 200 سیٹوں کا ہندسہ عبور کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے رجحانات کے مطابق، بی جے پی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر رہی ہے، جب کہ جے ڈی یو دوسرے نمبر پر رہے۔ مہا گٹھ بندھن 30 سیٹوں کے اندر دکھائی دے رہی ہے۔ این ڈی اے ، کےاتحادی شراکت دار - ایل جے پی (آر وی) 25 سیٹوں پر آگے ہے، راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) چار پر اور ایچ اے ایم ایس بھی 5 پر ہے۔
مہاگٹھ بندھن زوال کی جانب
مہا گٹھ بندھن میں آرجے ڈی صرف 27 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئی ہے۔ کانگریس صرف ا یک پر، اورسی پی آئی ایم ایک سیٹ پر ہے۔ اب رجحانات نتائج میں تبدیل ہو رہےہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بہارکا گلا سی ایم کون ہوگا۔
دونوں اتحادوں کے امیدواروں نے اپنی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ این ڈی اے کے لیڈروں نے زور دے کر کہا کہ بہار کے لوگوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی ضمانتوں اور ریاست کی ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے کام پر بھروسہ کیا ہے۔
آرجے ڈی کی قیادت میں مہاگٹھ بندھن نے دعویٰ کیا تھا کہ بہار نے "تبدیلی کو ووٹ دیا ہے" اور امید ظاہر کی کہ تیجسوی یادو اگلی حکومت بنائیں گے۔انتخابات میں 70 کروڑ سے زیادہ ووٹروں کی شرکت دیکھی گئی جنہوں نے حکمراں این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن دونوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پولنگ دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر کو ہوئی تھی۔
تمام 243 اسمبلی سیٹوں کے لئے گنتی کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، جس کا آغاز پوسٹل بیلٹ کی جانچ پڑتال کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد صبح 8.30 بجے سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) ووٹوں کی گنتی ہوئی، جو ریاست بھر میں وسیع کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کے تحت ہوئی۔
معیاد ختم ہونے والی اسمبلی میں این ڈی اے کے پاس 131 سیٹیں ہیں، جن میں بی جے پی کی 80، جے ڈی (یو) کی 45، ایچ اے ایم (ایس) کی چار اور دو آزاد ہیں۔ اپوزیشن بلاک کے پاس 111 سیٹیں ہیں، جن میں آر جے ڈی کے پاس 77، کانگریس کے پاس 19، سی پی آئی (ایم ایل) کے پاس 11، سی پی آئی (ایم) کو دو اور سی پی آئی کو دو سیٹیں ہیں۔