Monday, May 11, 2026 | 23 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • ریلائنس گروپ کے خلاف سی بی آئی کا بڑا ایکشن؟ 17 مقامات پر چھاپے

ریلائنس گروپ کے خلاف سی بی آئی کا بڑا ایکشن؟ 17 مقامات پر چھاپے

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: May 10, 2026 IST

ریلائنس گروپ کے خلاف سی بی آئی کا بڑا ایکشن؟ 17 مقامات پر چھاپے
سی بی آئی نے انیل امبانی کی ریلائنس گروپ کی مختلف کمپنیوں سے منسلک 27,337 کروڑ روپے کے مبینہ بینک فراڈ کیس میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے ہفتہ کے روز ممبئی میں 17 مختلف مقامات پر تلاشی مہم چلائی ۔اور ریلائنس ٹیلی کام، ریلائنس کمرشل فنانس، اور ریلائنس ہوم فنانس کے دفاتر اور ڈائریکٹرز کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے۔
 
کیا ہے الزام؟
 
سی بی آئی کے مطابق ان کمپنیوں نے مبینہ طور پر سرکاری بینکوں اور ایل آئی سی (LIC) کے فنڈز میں ہیرا پھیری کی ہے۔ تلاشی کے دوران کئی اہم دستاویزات قبضے میں لیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے کہ کیا یہ رقم دیگر فرضی کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی تھی۔
 
سی بی آئی کی اس کروائی پر ریلائنس گروپ کی کمپنیوں کی طرف سے فوری کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ سی بی آئی نے جمعہ کو ممبئی کی ایک خصوصی عدالت سے چھاپے کا وارنٹ جاری کروایا تھا۔ افسران نے دعویٰ کیا کہ چھاپوں کے دوران اہم دستاویزات ضبط کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مقدمات میں بینکوں اور لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کو ہونے والے مبینہ نقصان کی کل رقم 27,337 کروڑ روپے ہے۔
 
ایک ہی پتے سے چل رہی تھیں کئی  کمپنیاں:
 
سی بی آئی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا، چھاپوں سے یہ بھی پتا چلا کہ کئی درمیانی کمپنیاں ایک ہی پتے سے چلائی جا رہی تھیں اور اس پورے معاملے میں تفتیش جاری ہے۔ مرکزی ایجنسی نے مختلف پبلک سیکٹر بینکوں (سرکاری بینکوں) اور لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کی شکایات کی بنیاد پر انیل امبانی کی قیادت والے ریلائنس گروپ کے خلاف ہزاروں کروڑ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کے سلسلے میں سات مقدمات درج کیے ہیں۔ ان مقدمات کے درج ہونے کے فوراً بعد سی بی آئی نے پچھلے چند مہینوں میں 14 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔