Thursday, February 13, 2025 | 14, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی 'اوپن اے آئی 'کے خلاف مقدمہ درج، جانیے کیا ہے معاملہ ؟

چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی 'اوپن اے آئی 'کے خلاف مقدمہ درج، جانیے کیا ہے معاملہ ؟

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jan 28, 2025 IST     

image
 ہندوستانی کتاب پبلشرز اور ان کے بین الاقوامی ہم منصبوں نے OpenAI کے خلاف نئی دہلی میں کاپی رائٹ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ چند روز قبل ایک نیوز ایجنسی نے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف کاپی رائٹ کا مقدمہ دائر کیا تھا، اب ہندوستانی کتاب پبلشرز نے بھی کاپی رائٹ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ 
 

کیا ہے پورا معاملہ؟

ای ٹی وی ہندی نیوز پورٹل کے مطابق ،اوپن اے آئی کےتعلق سے  اس  کیس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ہندوستانی بک پبلشرز کے ایک نمائندے نے کہا کہ  لارج ماڈل چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی پبلشرز کے مواد کو ان کی اجازت کے بغیر استعمال کرتی ہے۔ اسی وجہ سے اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے تاکہ انہیں بغیر اجازت مواد تک رسائی سے روکا جا سکے۔وہیں خبر رساں ادارے روئٹرز کو معلومات دیتے ہوئے، نئی دہلی میں مقیم فیڈریشن آف انڈین پبلشرز نے کہا  کہ انہوں نے اوپن اے آئی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں کاپی رائٹ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
 

دنیا بھر کے پبلشرز نے مقدمہ دائر کیا!

ہندوستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک کے خبر رساں اداروں، مصنفین اور موسیقاروں نے OpenAI کے خلاف کاپی رائٹ کے مقدمات درج کرائے ہیں۔ بلومسبری، کیمبرج یونیورسٹی پریس، پینگوئن رینڈم ہاؤس اور پین میکملن جیسے پبلشر ہاؤسز نے AI چیٹ بوٹ ChatGPT بنانے والی کمپنی  کے خلاف کاپی رائٹ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ ان کے علاوہ روپا پبلی کیشنز آف انڈیا اور ایس۔ چاند اینڈ کمپنی نے بھی اوپن اے آئی کے خلاف کاپی رائٹ کا مقدمہ  دائر کیا ہے۔