Monday, February 16, 2026 | 28, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش: نکھل گپتا مجرم قرار، امریکہ میں 24 سال قید کی سزا

گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش: نکھل گپتا مجرم قرار، امریکہ میں 24 سال قید کی سزا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Feb 14, 2026 IST

 گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش: نکھل گپتا مجرم قرار، امریکہ میں 24 سال قید کی سزا
امریکہ میں خالصتانی دہشت گرد گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس کیس میں گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا نے عدالت میں اپنا جرم قبول کر لیا ہے، جس کے بعد امریکی عدالت نے انہیں 24 سال قید کی سزا سنائی ہے۔نیویارک کے اٹارنی آفس (سدرن ڈسٹرکٹ) نے پریس ریلیز کے ذریعے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔
 
 عدالتی کاروائی اور الزامات
 
نکھل گپتا پر امریکی مجسٹریٹ جج سارہ نیٹ برن کے سامنے درج ذیل الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی اور وہ مجرم ثابت ہوئے:کرائے کے قاتل کے ذریعے قتل کی سازش: ایک امریکی شہری کو نشانہ بنانے کے لیے ہٹ مین کی خدمات حاصل کرنا۔ نیویارک شہر میں قتل کی عملی کوشش میں معاونت۔قتل کے معاہدے کے سلسلے میں غیر قانونی طور پر رقم کی منتقلی۔
 
 امریکی حکام کے بیانات:
امریکی اٹارنی جے کلیٹن نے کہا کہ نکھل گپتا نے نیویارک شہر میں ایک امریکی شہری کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ اس نے (نکھل) سوچا کہ وہ اس ملک سے باہر سے کسی کو محض اس لیے مار سکتا ہے کہ وہ امریکیوں کے آزادی اظہار کے حق کا استعمال کر رہا ہے۔ لیکن وہ غلط تھا اور اسے سزا ملے گی۔
 
 ایف بی آئی (FBI) اسسٹنٹ ڈائریکٹر رومن روزہاوسکی نے واضح کیا کہ نکھل گپتا اس سازش کا اہم حصہ تھے، جسے امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔
 
 سازش کا پس منظر
 
رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ مئی 2023 میں شروع ہوا تھا:نکھل گپتا نے مبینہ طور پر شریک ملزم وکاس یادو کے کہنے پر ایک ایسے شخص سے رابطہ کیا جسے وہ مجرم سمجھ رہے تھے، لیکن وہ دراصل امریکی ایجنسی (DEA) کا ایک خفیہ ذریعہ (Confidential Source) تھا۔
 
 نکھل نے نیویارک میں پنوں کے قتل کے لیے ایک "ہٹ مین" (قاتل) فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد امریکی ایجنسیوں نے جال بچھایا اور یہ پوری سازش بے نقاب ہو گئی۔