تلنگانہ میں بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج سا منے آرہے ہیں ۔ اب تک کے اطلاعات کے مطابق کانگریس نے نلگنڈہ ضلع کے نندی کونڈہ میونسپلٹی پر کامیابی حاصل کی ہے۔جبکہ بی آر ایس نے سنگاریڈی ضلع کی گڈاپو تا رام سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ نندی کونڈہ کے 12 وارڈوں میں سے 11 مقامات پر کانگریس امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ گڈاپوترم کے 18 وارڈوں میں سے 14 پر بی آر ایس 3 پر کانگریس اور ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔
یادادری بھوانگیر ضلع کے یادگیری گٹہ کے پہلے وارڈ میں بی جے پی امیدوار نے جیت حاصل کی ہے۔ جبکہ نلگنڈہ ضلع کی چٹیالہ میونسپلٹی میں این سدھا کر (ٹرانس جینڈر) نے وارڈ 1 میں سی پی ایم امیدوار جی ناگیش کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ جسے کانگریس کی حمایت حاصل تھی۔ اب تک اطلاعات کے مطابق کانگریس کو سبقت حاصل ہے ۔ جبکہ نظام آباد میونسپل کا رپوریشن میں بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔
اسکے علاوہ گدوال میونسپلٹی انتخابات میں ،اب تک موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مختلف وارڈز میں کانگریس ۔ بی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے ۔ جبکہ آئیجا میونسپلٹی کے تمام 20 وارڈوں کے پوسٹل بیلٹ کی گنتی مکمل ہو گئی ہے۔ اس میں کانگریس پارٹی نے واضح برتری حاصل کی ہے ۔
وہیں عادل آباد میونسپلٹی سمیت نرمل ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو نے کہا کہ گنتی کے لئے وسیع اتنظامات کئے گئے ہیں ۔ گنتی کے مرکز میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
جبکہ وقار آباد میونسپلٹی میں بلدی وارڈچار سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوارمحمد شبیر حسین نے 368 ووٹوں کی اکثریت سےکامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے ان کا میابی پر مجلس اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔