Thursday, February 12, 2026 | 24, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • راجپال یادو کو بھتیجی کی شادی میں شرکت کے لیے نہیں ملی اجازت

راجپال یادو کو بھتیجی کی شادی میں شرکت کے لیے نہیں ملی اجازت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Feb 12, 2026 IST

راجپال یادو کو  بھتیجی کی شادی میں شرکت کے لیے  نہیں ملی اجازت
چیک باؤنس کیس میں تہاڑ جیل میں سزا کاٹ رہے مشہور اداکار راجپال یادو کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے اپنی بھتیجی کی شادی میں شرکت کے لیے دائر کی گئی ان کی عبوری ضمانت (Interim Bail) کی عرضی پر انہیں رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں شکایت گزار کمپنی 'مرلی پروجیکٹس' کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے اور سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔
 
عدالت کا سخت موقف: "معاہدہ پورا نہیں کیا"
 
12 فروری 2026 کو ہونے والی سماعت کے دوران جج نے راجپال یادو کو مخاطب کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا:آپ جیل اس لیے نہیں گئے کہ عدالت نے حکم دیا، بلکہ اس لیے گئے کیونکہ آپ نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ آپ کو رقم عدالت کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے معاہدے کے تحت ادا کرنی تھی۔
 
عدالت نے صاف کر دیا کہ اداکار اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹے ہیں جو کہ توہینِ عدالت کے مترادف ہے۔ جب تک رقم کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جاتا، ریلیف ملنا مشکل ہے۔
 
بالی ووڈ ستارے مدد کے لیے آگے آئے:
 
راجپال یادو کی جیل منتقلی کی خبر کے بعد فلم انڈسٹری کی کئی بڑی شخصیات ان کی حمایت میں آئی ہیں۔ اجے دیوگن، سلمان خان، سونو سود، نواز الدین صدیقی، ڈیوڈ دھون اور میکا سنگھ جیسے ستاروں نے انہیں اس قانونی بحران سے نکالنے میں مدد کی ہے۔ اس کے علاوہ میوزک پروڈیوسر راؤ اندر جیت سنگھ نے انہیں 1 کروڑ 11 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
 
کیا ہے پورا معاملہ؟ 
 
یہ تنازع 2010 میں شروع ہوا تھا:راجپال یادو اپنی فلم 'اتا پتا لاپتا' کی ہدایت کاری کر رہے تھے، جس کے لیے انہوں نے دہلی کے ایک تاجر (مرلی پروجیکٹس کمپنی) سے 5 کروڑ روپے کا قرض لیا۔سود ملا کر یہ رقم اب 9 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔جب راجپال یادو کے دیے گئے چیک بینک میں باؤنس ہو گئے تو تاجر نے ان کے خلاف دھوکہ دہی اور چیک باؤنس کا مقدمہ درج کروا دیا۔راجپال یادو نے 5 فروری کو سرنڈر کیا تھا، اس وقت وہ کافی جذباتی نظر آئے اور کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں بالکل اکیلے ہیں۔