Tuesday, June 16, 2026 | 29 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • فلم "کالا ہرن" کے پروڈیوسر کو ہائی کورٹ کا نوٹس

فلم "کالا ہرن" کے پروڈیوسر کو ہائی کورٹ کا نوٹس

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 12, 2026 IST

فلم "کالا ہرن" کے پروڈیوسر کو  ہائی کورٹ کا نوٹس
فلم کالا ہرن:دی بیٹل فار لیگیسی، کو لےکر 12جون کو سلمان خان کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ  میں سماعت ہوئی۔ سلمان خان نےعدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فلم ان کی اجازت کے بغیر بنائی گئی تھی۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے ’کالا ہردن: دی بیٹل فار لیگیسی‘ کے پروڈیوسرز کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت  اس کیس کی اگلی سماعت 19 جون کو کرے گی۔

 عدالت میں سلمان خان کی عرضی 

 سلمان خان نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ’کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی‘ ان کی اجازت کے بغیر بنائی جا رہی ہے اور ان پر انڈر ورلڈ سے رابطے ہونے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے کی فوری سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ 

 سلمان خانی قانونی ٹیم کا دعویٰ

کیس کی سماعت جسٹس نینا بنسل کرشنا نے کی۔ یہ پورا تنازعہ اس  وقت شروع ہوا جب سلمان خان کی قانونی ٹیم نے ’کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی‘ کے میکرس کو نوٹس بھیجا۔ نوٹس میں، خان کی ٹیم نے کہا کہ یہ فلم مبینہ طور پر 1998 کے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس سے متعلق ہے اور اس سے اداکار کی شبیہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ قانونی ٹیم نے  یہ بھی دلیل دی کہ یہ کیس ابھی راجستھان ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، اس لیے اس پر مبنی کوئی بھی فلم عدالتی عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔

فلم کولیکر سوشل میڈیا پر بحث 

تنازعہ مزید تب بڑھ گیا جب فلم کا پوسٹر ریلیز سامنے آیا۔ پوسٹر میں بندوق کے ساتھ ایک شخص کو دکھایا گیا، جس کی شکل بہت سے لوگوں کو سلمان خان سے ملتی جلتی لگی۔ اسی بنیاد پر سوشل میڈیا پربحث چھڑ گئی کہ فلم بالواسطہ طور پر سلمان خان اور کالے ہرن کیس  کو نظرمیں رکھ کر بنائی جارہی ہے۔

فلم کے ہدایت کار کون ہیں؟

 بتایا جا رہا ہےکہ جانی فائر فاکس فلمس کے بینر تلے تیار کی گئی یہ فلم 1998 کے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار اور بشنوئی برادری کی جدوجہد پر مبنی ہے۔ فلم کا فرسٹ لُک  حال ہی میں جاری کیا گیا ہے ۔ جس میں جرم ، رومانس اور انصاف کی لڑائی کو دکھایا گیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری بھرت ایس شری نیت کر رہے ہیں۔

 پروڈیوسرکا نوٹس پر ردعمل 

 پروڈیوسر امیت جانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان کے نوٹس پر ردعمل دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوٹس موصول ہونے کے بعد سے گزشتہ 36 گھنٹوں میں انہیں ہزاروں دھمکی بھرے پیغامات، فون کالز اور سوشل میڈیا پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امیت جانی نے کہا ، اگر سلمان خان قانونی لڑائی لڑنا چاہتے ہیں تو قانون کے دائرے میں رہ کر لڑے، دھمکیاں دلوانے کی ضرورت نہیں ہے۔