Friday, May 08, 2026 | 20 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • وزیر اعظم مودی کا 10مئی کو دورہ حیدرآباد۔ پولیس نےعائد کے امتناعی احکامات

وزیر اعظم مودی کا 10مئی کو دورہ حیدرآباد۔ پولیس نےعائد کے امتناعی احکامات

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 08, 2026 IST

وزیر اعظم مودی کا 10مئی کو دورہ حیدرآباد۔ پولیس نےعائد کے امتناعی احکامات
سائبرآباد اور ملکاجگیری پولیس نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے تحت 10مئی کو ڈرون، پیرا گلائیڈرز یا ریموٹ کنٹرول مائیکرو لائٹ ایئر کرافٹ کی پرواز پر پابندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سائبرآباد پولیس کمشنر ایم رمیش اورملکاجگیری ڈپٹی کمشنر آف پولیس سی ایچ سریدھرواسپتال کا الگ الگ نو ٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
 
وزیراعظم سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کی حدود میں ہائی ٹیک سٹی میں سندھو اسپتال کا افتتاح کریں گے۔ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے تحت مادھا پور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں کسی بھی صلاحیت کے ریموٹ کنٹرول ڈرون، پیرا گلائیڈرز یا ریموٹ کنٹرولڈ مائیکرو لائٹ ایئر کرافٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی شخص قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت سزا کا مستحق ہوگا۔ ملکاجگیری پولیس نے بھی پریڈ گراؤنڈ، بیگم پیٹ میں جلسہ عام کے لیے وزیر اعظم کے دورہ حیدرآباد کے پیش نظر اسی طرح کے احکامات جاری کیے ہیں۔
 
پولیس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ 10 مئی کو بیگم پیٹ، بوئن پلی اور ماریڈ پلی پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں ڈرون، پیرا گلائیڈرز اور ریموٹ کنٹرولڈ مائیکرو لائٹ طیاروں کی پرواز پر سختی سے پابندی ہے۔شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور عوامی تحفظ اور سلامتی کے لیے پابندیوں پر عمل کریں۔
 
پی ایم مودی تیسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار تلنگانہ کا دورہ کر رہے ہیں۔وہ تقریباً 9,400 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے یا قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان پروجیکٹوں میں ظہیر آباد انٹیگریٹڈ انڈسٹریل اسمارٹ سٹی، ورنگل میں پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارک، قومی شاہراہ کی توسیع کے اہم کام، ریلوے اپ گریڈ اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شامل ہیں۔
 
بھارتیہ جنتا پارٹی عوامی جلسے کے لیے وسیع انتظامات کر رہی ہے۔ پارٹی تقریب کے لیے دو لاکھ افراد کو جمع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ مرکزی وزیر کوئلہ اور کان کنی جی کشن ریڈی نے جمعہ کو شرلنگم پلی کے گوپاناپلی میں جلسہ عام کے انتظامات کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین اور ضلع رنگا ریڈی کے کارکنوں کے ساتھ منعقدہ ایک تیاریی میٹنگ میں شرکت کی۔