Friday, August 29, 2025 | 06, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا رجحان تشویش ناک۔ حیدرآباد کی یونیورسٹی میں 50 طلبا کے منشیات ٹیسٹ مثبت

اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا رجحان تشویش ناک۔ حیدرآباد کی یونیورسٹی میں 50 طلبا کے منشیات ٹیسٹ مثبت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 26, 2025 IST     

image
 
 تلنگانہ میں منشیا ت کےخاتمہ کےلئے قائم کی گئی ایگل ٹیم ریاست کو منشیات سےپاک بنانےکےلئے سخت موقف اختیار کی ہے۔ اس کےباوجود منشیات  کی لعنت تعلیمی اداروں میں  پھیل رہی ہے۔ نوجوانوں کو آسانی سے منشیات  مل رہی ہے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کی دستیابی  تشویش کا باعث ہے۔ جس کی مثال حیدرآباد کے علاقہ قطب اللہ پور بہادر پلی میں واقع مہندرا یونیورسٹی میں سامنے آئی۔ اس یونیورسٹی میں حکام نے چھاپے مارے اور50 طالب علموں  میں منشیات کی جانچ کی گئی۔ کئی طلبا میں منشیات کی رپورٹ مثبت پائےگئے ہیں۔

خفیہ اطلاع پر کاروائی 

 پولیس نے ملناڈ میں ایک ریسٹورنٹ کے مالک کی طرف سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر پولیس نے یونیورسٹی پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں منشیات  ضبط کر لی گئی۔ حکام نے  ڈیڑھ کلو گرام گانجہ اور 47 گرام او جی گھاس ضبط کیا۔ اور چار افرادکو حراست میں لیا گیا ہے۔منگل کو پولیس نے ملناڈ ریستوران کے مالک کی طرف سے دی گئی اطلاع پر مہندرا یونیورسٹی میں تلاشی لی۔ پتہ چلا کہ سری ماروتی کورئیر کے ذریعے دہلی سے منشیات کی سپلائی کی جا رہی تھی۔ معلوم ہوا کہ طلباء نے پہلے ایک نائجیرین نک سے MDMA خریدا تھا اور کئی پبوں میں پارٹیاں کی تھیں۔ اس تناظر میں، پولیس نے منشیات کے لیے مثبت ٹیسٹ کرنے والے طلباء کو کونسلنگ فراہم کی۔

 تعلیمی اداروں پر ایگل کی نظر

 ایگل کی فہرست میں  تلنگانہ کے کئی  تعلیمی ادارے ہیں جس میں قابل ذکر سمبیوسن کالج، عثمانیہ جنرل ہاسپٹل، گرونانک انجینئرنگ کالج، چیتنیہ بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، آئی آئی آئی ٹی باسر، جے این ٹی یو جوگی پیٹ، آئی سی ایف اے آئی ، عثمانیہ یونیورسٹی شامل ہیں۔

اپارٹمنٹ میں منشیات پارٹی

دریں اثنا،ایگل ٹیم نے پیرکو گچی باؤلی، حیدرآباد میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں اس اطلاع کے بعد اچانک معائنہ کیا کہ منشیات کی پارٹی منعقد کی جارہی ہے۔ پولیس نے منشیات فروشی میں حصہ لینے والے سات افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان میں ملناڈ ڈرگ کیس کا ملزم وکرم بھی تھا۔ قابل ذکر ہے کہ راجمندری کے نائب تحصیلدار منی دیپ بھی ملزمین میں شامل تھے۔ ان کے قبضے سے 20 گرام کوکین، 4 گرام ایم ڈی ایم اے اور 20 ایکس ٹی سی گولیاں ضبط کی گئیں۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ وہ منشیات بنگلور سے لائے تھے۔