بہار انتخابات سے عین قبل الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ انتخابی افسران، گنتی کے عملے اور پریذائیڈنگ افسران سمیت تمام ملازمین کے اعزازیہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پریزائیڈنگ افسران کو سب سے زیادہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ پہلے 350 روپے یومیہ ملتے تھے لیکن اب اسے بڑھا کر 500 روپے یومیہ کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ پریذائیڈنگ افسران، پولنگ افسران، کاؤنٹنگ اہلکاروں، مائیکرو آبزرور اور دیگر افسران کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرز، سی اے پی ایف اہلکاروں اور سیکٹر افسران کے اعزازیہ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ پولنگ یا کاؤنٹنگ ڈیوٹی کے لیے کھانے اور ریفریشمنٹ کے نرخ بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔
Election Commission has enhanced remuneration for Presiding Officers, Polling Officers, Counting personnel, Micro Observers and other officials, enhanced honorarium for Dy. DEOs, CAPF personnel, and Sector Officers, and enhanced the rates for Food/Refreshment for polling/counting… pic.twitter.com/MpzYMAp0zG
— ANI (@ANI) August 8, 2025
کس کے اعزازیہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
الیکشن کمیشن نے کہا کہ پہلے پریذائیڈنگ افسران کو یومیہ 350 روپے ملتے تھے تاہم اس میں مزید 150 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق اب انہیں روزانہ 500 روپے ملیں گے۔ پولنگ آفیسر کی بات کریں تو پہلے 250 روپے یومیہ ملتے تھے لیکن اب انہیں 400 روپے ملیں گے۔پولنگ آفیسر کے اعزازیہ میں بھی 150 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، کاؤنٹنگ اسسٹنٹ کو 250 روپے ملتے تھے اب 450 روپے ملیں گے۔چوتھے درجے کے ملازمین کو 1000 روپے ملیں گے۔ پہلے انہیں 200 روپے یومیہ ملتے تھے۔