Monday, December 15, 2025 | 24, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • فٹ بال کی دنیا کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کی 14 سال بعد بھارت آمد،شائقین پرجوش

فٹ بال کی دنیا کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کی 14 سال بعد بھارت آمد،شائقین پرجوش

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Dec 13, 2025 IST

 فٹ بال کی دنیا کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کی 14 سال بعد بھارت  آمد،شائقین پرجوش
ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی 14 سال بعد بھارت پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ یوروگوئے کے سٹار فٹبالر  لوئس سواریز اور روڈریگو ڈی پال بھی آئے ہیں۔ تمام کھلاڑی ہفتے کی صبح سویرے 3:30 بجے کلکتہ پہنچے۔ پورا شہر ان کے استقبال کے لیے جاگ رہا تھا۔ ایئرپورٹ اور ہوٹل کے باہر ہزاروں مداحوں کی بھیڑ جمع تھی۔ میسی اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (UNICEF) کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، اسکے تحت وہ ہندوستان میں "GOAT India" ٹور کر رہے ہیں۔
 
ایسا ہے میسی کا پروگرام
 
میسی 15 دسمبر تک 3 دنوں میں 4 شہروں کا دورہ کریں گے۔ ان میں حیدرآباد، ممبئی اور نئی دہلی بھی شامل ہیں۔ وہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سورو گانگولی سے بھی ملیں گے۔ وہ ممبئی میں سچن تندولکر اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے اپنا دورہ ختم کریں گے۔ وہ اپنی 70 فٹ اونچی مجسمے کا ورچوئل اناؤگریشن بھی کریں گے۔ وہ فرینڈلی میچز میں بھی نظر آئیں گے۔
 
سال 2011 میں آخری بار بھارت آئے تھے میسی:
 
میسی سال 2011 کے بعد پہلی بار بھارت پہنچے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے 14 سال قبل وینزویلا کے خلاف فرینڈلی میچ میں ارجنٹائن کی طرف سے کھیلا تھا۔ یہ میچ کلکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، جہاں میسی کی موجودگی میں ارجنٹائن نے 1-0 سے جیت حاصل کی تھی۔ اب ایک بار پھر میسی کی بھارت آمد نے فٹبال مداحوں کے درمیان زبردست جوش پیدا کر دیا ہے۔
 
نو شادی شدہ جوڑے نے لیونل میسی کو دیکھنے کے لیے ہنی مون منسوخ کر دیا:
 
لیونل میسی کی ایک دیداد کے لیے شائقین پر جوش ہیں ،وہ اپنی خوشی کو  لفظوں میں بیان  نہیں کر پا رہے ہیں۔اہی میں کیا ایسے جوڑے بھی شامل ہیں،جسکی حال میں شادی ہوئی اور وہ ہنی مون کے لیے جا رہے تھے،لیکن میسی کی آمد کی خبر سن کر انکی ایک دیدار کے لیے انہوں نے اپنے دورے کو منسوخ کر دیا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،ہم نے 5 دسمبر کو محبت کی شادی کی تھی۔ اس کے بعد ہم نے ہنی مون کا منصوبہ بنایا تھا۔ میسی آنے والا تھا، اس لیے ہم نے اسے منسوخ کر دیا۔ ہم پہلے میسی کو دیکھیں گے اور پھر اپنے ہنی مون پر جائیں گے۔ ہم 10 سے 12 سال سے میسی کو فالو کر رہے ہیں۔ ہم ہر کلب کے لیے اسے فالو کرتے ہیں۔