Thursday, February 13, 2025 | 14, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • حیدرآباد:عثمانیہ اسپتال کی جدید عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد، وزیر اعلی ریونت ریڈی اور دیگر کی شرکت

حیدرآباد:عثمانیہ اسپتال کی جدید عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد، وزیر اعلی ریونت ریڈی اور دیگر کی شرکت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jan 31, 2025 IST     

image
تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی   گوشہ محل میں  عثمانیہ اسپتال کی جدید عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں ۔ دو ہزار بستروں کی گنجائش والا نیا اسپتال 26 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ملٹی آرگن ٹرانسپلانٹیشن ڈیپارٹمنٹ۔90 ڈائیلاسز اور 500 بستروں پر مشتمل آئی سی یو۔ آپریشن تھیٹر  سمیت جدید سہولیات موجود ہوں گی۔جس سے حیدر آباد اور تلنگانہ میں عوامی صحت کی دیکھ بھال کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔اس تقریب میں نائب وزیراعلی  بھٹی وکرامارکا۔ ریاستی وزرا۔ اور دیگر بھی شرکت کررہے ہیں۔
 

علحدہ تلنگانہ کے جہد کارغدر کی  یوم پیدائش:

علحدہ تلنگانہ کے جہد کارو  گلوکار غدر کی آج یوم پیدائش ہے ۔ غدر یعنی گمڈی وٹھل راؤ کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعلی ریونت ریڈی نے غدر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی ریونت ریڈی نے ان کی خدمات کو  بھی یاد کیا ۔ وزیر اعلی ریونت ریڈی نے کہا  کہ  غدر نے  اپنے قلم اور آواز سے تلنگانہ تحریک میں جان ڈالی اور وہ ایک ایسی آواز تھی جس نے معاشرے میں عدم مساوات اور امتیاز کے خلاف آواز بلند کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نےغدر کی یوم پیدائش سرکاری طور پر منانے اور ان کے نام پر ایک ایوارڈ ہر سال شاعروں، فنکاروں اور فلمی شخصیات کو دینے کا فیصلہ کیا  ہے ۔ 
 

موگل گدا سرکاری اسکول   کے قیام کے 150سال مکمل :

وزیر  اعلی ریونت ریڈی  آج شاد نگر  فرخ نگر منڈل  کے موگل گدا سرکاری اسکول   کی 150سالہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔اسکول کے قیام کے 150سال مکمل ہونے پر یہ تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ اس  ضمن میں ضلع کلکٹر نارائن ریڈی اور شاد نگر کے  رکن اسمبلی ویرلاپلی شنکر نے کل  انتظامات کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی ریونت ریڈی آج    شام چار بجے موگل گدا پہنچیں گے ۔