Saturday, January 03, 2026 | 14, 1447 رجب
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • چار سال کی معصوم سے ریپ کے بعد قتل، یوپی پولیس نے 3 گھنٹے میں کیا انکاؤنٹر؛ دو گرفتار

چار سال کی معصوم سے ریپ کے بعد قتل، یوپی پولیس نے 3 گھنٹے میں کیا انکاؤنٹر؛ دو گرفتار

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jan 03, 2026 IST

چار سال کی معصوم سے ریپ کے بعد قتل، یوپی پولیس نے 3 گھنٹے میں کیا انکاؤنٹر؛ دو گرفتار
ضلع کے تھانہ سکندرآباد علاقے میں چار سال کی معصوم کے ساتھ ریپ اور قتل کی واردات سامنے آئی ہے۔ تاہم پولیس نے تین گھنٹے کے اندر ہی درندوں کو مقابلے کے دوران گرفتار کر لیا۔ معصوم کے ساتھ درندگی کرنے والے دو ملزموں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جنہیں مقابلے میں گولی بھی لگی ہے۔ دونوں ملزموں کی شناخت راجواور ویرا کشیپ کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں فی الحال زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں ملزم لکھیم پور اور بلرام پور کے رہنے والے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دیر شام سے ہی معصوم غائب تھی، کافی تلاش کے بعد مکان کے پیچھے اس کی لاش برآمد ہوئی تھی۔
 
ریپ کے بعد فرار ہو گئے ملزم
 
دراصل، بلندشہر پولیس نے 4 سال کی معصوم کے ساتھ ریپ کے بعد قتل کرنے کے دو ملزموں کو انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ ملزموں نے مکان مالک کی چار سال کی بچی کے ساتھ پہلے عصمت دری کی پھر اسے کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ بچی کے والد نے بلندشہر کے سکندرآباد تھانے میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس فوراً حرکت میں آئی اور تفتیش شروع کی۔ والد نے ان کے مکان میں کرائے پر رہنے والے دو نوجوانوں پر شک کا اظہار کیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم کانورہ روڈ پر ایک زیر تعمیر کالونی میں چھپے تھے۔
 
پولیس نے انکاؤنٹر میں کیا گرفتار
 
دونوں ملزموں کی تلاش کے دوران پولیس کی تین ٹیموں نے علاقے کا گھیراؤ کیا تو ملزموں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی گولی چلائی جو بدمعاشوں کے پیر میں جا لگی۔ اس کے بعد پولیس نے دونوں بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں ہی ملزموں نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ پولیس نے شکایت درج ہونے کے تین گھنٹے کے اندر ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ فی الحال دونوں ملزموں کو زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔