ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا گیا چوتھا ٹسٹ ڈرا ہو گیا ہے۔ انگلینڈ کو 311 رنز کی برتری حاصل ہونے کے باوجود ٹیم انڈیا میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی۔ میچ کے پانچویں دن ہندوستان کے تین کھلاڑیوں نے سنچریاں بنائیں جس کی مدد سے ٹیم انڈیا نے دوسری اننگز میں 425 رنز بنائے۔ رویندر جڈیجہ، واشنگٹن سندر اور کپتان شبمن گل کی سنچریوں کی بدولت ہندوستان مانچسٹر ٹسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب رہا۔ تاہم مانچسٹر میں ہندوستانی ٹیم کا کبھی نہ جیتنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ ٹیم انڈیا کا یہاں چھٹا ڈرا ہے جبکہ اسے اس گراؤنڈ میں 4 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ہندوستان کی پہلی اننگز 358 رنز پر سمٹ گئی تھی جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 669 رنز بنائے تھے۔ جب ہندوستانی ٹیم دوسری اننگز میں بلے بازی کرنے آئی تو ٹیم انڈیا نے بغیر کوئی رن بنائے 2 وکٹ گنوا دیئے۔پہلے ہی اوور میں جیسوال جیسوال اور سائی سدرشن نے اپنی وکٹیں گنوا دی تھی اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ٹیم انڈیا یہ میاچ ہار جائے گی تاہم کپتان گل۔ جڈیجہ اور واشنگٹن سندر کی شاندار بلے بازی نے انگلش ٹیم کے ارادوں پر پانی پھیردیا۔ انگلینڈ کے کپتان بن اسٹوکس کو میان آف دی میاچ قرار دیاگیا ۔ سیریز کا پانچواں اور آحری میاچ 31 جولائی سے کھیلا جائے گا۔
شبمن گل کے ساتھ مل کر تاریخ رقم کی:
گل اور کے ایل راہول نے تیسری وکٹ کے لیے 188 رنز کی شراکت قائم کی، جس کے دوران انہوں نے 417 گیندوں کا سامنا کیا۔ یہ انگلینڈ میں شراکت کے دوران سب سے زیادہ گیندیں کھیلنے کا ریکارڈ ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ راہول ڈریوڈ اور سنجے منجریکر کے نام تھا۔ ان دونوں کے درمیان 2002 میں لیڈز ٹیسٹ میں 405 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 170 رنز کی شراکت ہوئی تھی۔
اس کے علاوہ شبمن گل اور راہول نے ایک ساتھ ایک اور نیا ریکارڈ بنایا ہے، دونوں نے اس سیریز میں 500 سے زائد رنز بنائے ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ ہندوستان کے لیے ٹیسٹ سیریز میں 2 بلے بازوں نے 500 سے زیادہ رنز بنائے۔ اس سے قبل 54 سال قبل سنیل گواسکر (774) اور دلیپ سردیسائی (642) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔