سونا اورچاندی کی قیمتوں نے اس ہفتے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ امریکی ٹیرف پالیسی اور بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری (Safe Haven) کی طرف راغب کیا، جس کے باعث بلین مارکیٹ میں تیزی برقرار رہی۔بھارتین بلین اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (IBJA) کے مطابق، 24 قیراط سونا جمعہ کو 1 لاکھ09 ہزار707 فی 10 گرام پر بند ہوا۔جو پیر کے 1لاکھ 08ہزار 037 کے مقابلے میں1,670 زیادہ ہے۔
رواں ماہ سونے کی قیمتیں مسلسل ایک لاکھ کے اوپر برقرار ہیں۔ یکم ستمبر کو یہ قیمت 1,04,075 تھی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت بھی بڑھ کر ہفتے کے اختتام پر 1,00,492 فی 10 گرام رہی، جو پیر کے 98,962 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ برقرار
چاندی نے بھی سونے کی رفتار کو فالو کیا۔ ہفتے کے اختتام پر چاندی 1,28,008 فی کلو پر بند ہوئی، جو پیر کے 1,24,413 سے 3,595 زیادہ ہے۔ رواں ماہ چاندی بھی مسلسل 1.20 لاکھ کے اوپر برقرار ہے۔
عالمی رجحانات کا اثر
بین الاقوامی مارکیٹ میں کومیکس گولڈ \$3,680.7 فی اونس پر ٹریڈ ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر بھی سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال میں سونے کو محفوظ پناہ گاہ سمجھ رہے ہیں۔
ماہرین کی رائے
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونا اور چاندی کی یہ تیزی آئندہ دنوں میں بھی برقرار رہ سکتی ہے۔ کمزور عالمی معیشت، جغرافیائی خطرات اور امریکی ٹیرف پر تشویش اس رجحان کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔
ایل کے پی سیکیورٹیز کے جتین تریویدی کے مطابق:
"سونا 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 1,09,350 پر ٹریڈ ہوا جبکہ کومیکس پر \$3647 کے آس پاس رہا۔ سرمایہ کار فیڈرل ریزرو کی آئندہ ریٹ کٹ کی توقعات پر خریداری کر رہے ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ سونا اوور بوٹ زون میں ہے، لیکن امریکی معیشت کی سست روی، ڈالر کی کمزوری اور ڈی-ڈالرائزیشن کے رجحان کے باعث قیمتیں اب بھی مثبت سمت میں ہیں۔ ماہرین کے مطابق سونا اس ہفتے 1,07,000 سے1,12,000 کے درمیان ٹریڈ کرسکتا ہے۔ یہ صورتحال اس بات کو واضح کرتی ہے کہ عالمی معاشی اور سیاسی بے یقینی کے دور میں سونا اور چاندی محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔