ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت ہفتہ کو 96,270 روپے تھی لیکن اتوار تک اس میں 230 کا اضافہ ہوا جس کے بعد آج ملک میں دس گرام سونے کی قیمت 96,500 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی کلو قیمت گذشتہ روز 95,059 روپے تھی لیکن آج اس میں 937 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی کی قیمت فی کیلو 95,996 روپے ہوگئی۔
حیدرآباد میں دس گرام سونے کی قیمت 96,500 روپے ہے جبکہ یہاں ایک کلو چاندی 95,996 روپیوں میں فروخت ہورہی ہے۔ اسی طرح وجئے وارہ میں دس گرام سونے کی قیمت 96,500 روپے جبکہ ایک کلو چاندی کی قیمت 95,996 روپے ہے۔ ادھر دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ مستحکم ہیں۔ ہفتے کے روز سونے کے ایک اونس کی قیمت 3,241 ڈالر تھی جو آج بھی برقرار رہی۔ بین الاقوامی مارکٹ میں اس وقت چاندی کی موجودہ قیمت 32.02 ڈالر فی اونس ہے۔
پورے ملک میں ₹16,000 کروڑ کی تجارت:
کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (CAIT) کے مطابق، اس بار اکشے ترتیہ کے موقع پر ملک بھر میں کل 16,000 کروڑ روپے کی تجارت ہوئی۔ اس میں سے تقریباً 12,000 کروڑ روپے کا سونا، چاندی اور زیورات فروخت ہوئے۔ غور طلب ہے کہ سونے کی قیمت اپریل 2020 میں ₹ 47,677 فی 10 گرام تھی، جو اب اپریل 2025 میں بڑھ کر ₹ 95,592 ہو گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پچھلے 5 سالوں میں سونے کی قیمت میں 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
پی این جی جیولرز کی اب تک کی سب سے بڑی فروخت:
مہاراشٹر کے مشہور (PNG Jewellers) نے اس بار اکشے ترتیہ پر ایک دن میں سب سے زیادہ فروخت ریکارڈ کی۔ کمپنی نے کہا کہ اس دن اس کی فروخت ₹ 139.53 کروڑ تھی، جو گزشتہ سال کے ₹ 103.26 کروڑ سے تقریباً 35 فیصد زیادہ ہے۔