پانی سے ہی زندگی ہے۔ بنا پانی کےحیات نہیں ہے۔ زمین ایسا سیارہ ہے جس میں پانی ہے ایسی لئے یہاں زندگی یعنی حیات ہے۔ اگر پانی نہ ہوتو یہاں جیون نہیں ہوگا۔ اس لئےپانی کی بڑی اہمیت ہے۔ صاف پانی عظیم نعمت ہے۔ اس نعمت کی قدر کرنی چاہئے۔ پانی کے فضول خرچ پر بھی سوال ہوگا۔ اوراللہ کے پاس اس کا جواب دینا ہوگا۔ لیکن کچھ لوگ پانی کی قدر نہیں کرتے۔ اور پانی کو احتیاط سے خرچ کرنے کےبجائے فضول خرچ کرتےہیں۔ لیکن اب پانی فضول خرچ کرنے اور خاص طور پر پینے کے پانی کو پینے کےعلاوہ دھونے اور صفائی کےلئےاستعمال کرنے پر بھاری جرمانہ ہوگا۔
حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (HMWSSB) نے بنجارہ ہلز کے ایک رہائشی کو اپنی کار اور موٹر سائیکل دھونے کے لیے پینے کے پانی کا غلط استعمال کرنے پر 10,000 روپئےجرمانہ عائد کیا۔ یہ واقعہ 4 ستمبر 2025 کو رپورٹ کیا گیا جب HMWSSB کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ایک دورے کے دوران پانی کے ضیاع کو دیکھا۔ بتایا جا رہا ہےکہ حیدرآباد کےعلاقہ بنجاراہلز روڈ نمبر 12 پر میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اشوک ریڈی اس علاقہ سے گزر رہے تھے۔ انھوں نے دیکھا کہ یہاں پینے کے پانی کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ اور انھوں نے فوری انکوائری کا حکم دیا۔ حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد کہ رہائشی غیر ضروری مقاصد کے لیے پینے کا پانی استعمال کر رہا ہے۔ اس پر10,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
HMWSSB نے حیدرآباد کے تمام باشندوں کو ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ پینے کا پانی ضائع کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ واٹر بورڈ کی طرف سے عائد کیے گئے کئی حالیہ جرمانوں میں سے ایک ہے۔ مارچ 2025 میں، HMWSSB نے جوبلی ہلز کی جرنلسٹ کالونی اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں کو اسی طرح کے جرائم کے لیے 1000 سے 10,000 کاجرمانہ کیا گیا۔
ایک اور واقعہ میں 3 ستمبر 2025 کو منگل ہاٹ حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (HMWSSB) کی جانب سے ایک چوکسی چھاپے کئے گئے۔ حکام ان گھروں کو نشانہ بنایا جو پینے کے پانی کا غلط استعمال کرتے ہیں جیسے کار یا صحن کی دھلائی، وغیرہ ۔ حکام نے عوام کو پینے کےپانی کا غلط استعمال کرنے پر سخت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا جس میں جرمانے، نل کےپانی کی سپلائی بند کر دینا بھی شامل ہے۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی حیدرآباد کی 2023 کی رپورٹ کے مطابق شہر کی 40% آبادی پینے کے پانی پر انحصار کرتی ہے۔ شہر کے آبی ذخائر کے تحفظ اور صاف رکھنے کے لئے جولائی 2024 میں HYDRAA تشکیل دیا گیا ہے۔