Tuesday, October 07, 2025 | 15, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • حماس اسرائیل کے ما بین جلد جنگ بندی کا ہو سکتا ہے اعلان

حماس اسرائیل کے ما بین جلد جنگ بندی کا ہو سکتا ہے اعلان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 04, 2025 IST

حماس اسرائیل کے ما بین جلد جنگ بندی کا ہو سکتا ہے اعلان
حماس نے کہا کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے کچھ نکات سے متفق ہے۔ تنظیم نے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ پٹی کی انتظامیہ کو آزاد فلسطینی اتھارٹی کو منتقل کرنے کے حوالے سے مثبت جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ وہ منصوبے کی کئی دیگر شرائط پر مزید بات چیت کرنا چاہتےہیں۔اطلاعات کے مطابق حماس نے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے پر اپنا سرکاری ردعمل جاری کیا ہے۔ امریکی صدر نے حماس کو اس تجویز کو قبول یا مسترد کرنے کیلئے اتوار تک کا وقت دیاتھا۔ 
 
ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ کیا تجویز کی شرائط میں کوئی ترمیم یا بات چیت ممکن ہے ،یا نہیں۔حالانکہ حماس اس پر بات کرنا چاہتی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ حماس نے اس بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ تخفیف اسلحہ کی شرط کو قبول کرنے کیلئے تیار ہے۔ اسرائیل اور امریکا طویل عرصے سے حماس سے اپنے ہتھیاروں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن تنظیم نے اسے مسلسل مسترد کیا ہے۔ اس دوران اطلاع ہے کہ اسرائیل نے ٹرمپ کی ہدایت کے بعد غزہ پر حملے روک دیئے ہیں۔ 
 
وہیں قطر کے وزارت خارجہ نے بھی حماس  کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے،انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ حماس کی جانب سے  یرغمالیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اسکے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہاکہ  وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فوری جنگ بندی کے مطالبے کی بھی حمایت کرتے ہیں تاکہ غزہ میں قتل عام  کا خاتمہ  ہوسکے۔مزید انہوں نے کہا کہ  جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے وہ (قطر)مصر  اور  امریکہ سے رابطے شروع کردیے ہیں۔تا کہ جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔
 
اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی غزہ امن کوششوں کا خیر مقدم کیاہے۔ پی ایم مودی نے کہاکہ یرغمالیوں کی رہائی ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن عمل فیصلہ کن مرحلے پر ہے اور یرغمالیوں کی رہائی کے آثار ایک اہم قدم ہیں۔ پی ایم مودی نے ایک ٹویٹ پیام میں کہاکہ غزہ میں امن کی کوششوں میں فیصلہ کن پیشرفت کے درمیان ہم  صدر ٹرمپ کی قیادت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان ایک پائیدار اور منصفانہ امن کی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کیلئے سرگرم عمل ہے۔ ہندوستان نے مسلسل اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل۔فلسطین تنازعہ کا حل بات چیت اور پرامن مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔