Monday, December 15, 2025 | 24, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی آل راؤنڈرہاردک پانڈیا کی ریکارڈ بلےبازی

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی آل راؤنڈرہاردک پانڈیا کی ریکارڈ بلےبازی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Dec 09, 2025 IST

  پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی آل راؤنڈرہاردک پانڈیا کی ریکارڈ بلےبازی
  بھارت اورجنوبی افریقہ کےبیچ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کےپہلےمیچ میں بھارت کےآل راؤنڈر ہارک پانڈیا نے  دھماکہ دار واپسی کی۔ ہاردک نےدھواں دار بلےبازی کرکے صرف 28 گیندوں میں 59 رنز  ناٹ آؤٹ بنائے۔اور ٹیم انڈیا نے مہمان ٹیم ساوتھ افریقہ کو 176 رنز کا ہدف دیا۔

میچ پر ٹیم انڈیا کی گرفت مضبوط

   تا دم تحریر ساوتھ افریقہ نے7اوورز میں 4 وکٹ کھو کر 50 رنز بنائے ہیں۔ ارشدیپ سنگھ نے دو اوورمیں 14 رنز دے  کر 2 وکٹ حاصل کئےہیں۔ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ لی۔  میچ پر ٹیم انڈیا کی گرفت مضبوط ہو گئی ہے۔

ہاردک پانڈیا نے مچائی تباہی 

 کریز میں آتے ہی  آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا  نے چوکے اور چھکے لگائے اور ٹیم انڈیا کا بڑا اسکور بنا175 رنز بنانے میں مدد کی ۔ بھارت نے 20 اوورز میں چھ وکٹ کےنقصان  پر 175 رنز بنائے۔ اوپنرز ابھیشیک شرما (17)، شبمن گل4، کپتان سوریہ کمار یادو 12 رنز پر اوٹ ہوئے۔ تلک ورما (26)   اکشر پٹیل (23)  نے ٹیم کی مدد کی۔ ہاردک پانڈیا نے 59  ناٹ آوٹ ، شیوم دوبے 11 اور جتیش شرما 10 رن ناٹ آوٹ رہے۔ ٹیم انڈیا نے آخری اوور میں 12 رن بنانے کے بعد حریف ٹیم  کو 176 رنز کا ہدف دیا۔

 ہارک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی میں لگائے 100 چکھے

 ہاردک پانڈیا نے  اپنی ایننگ میں 6 چوکےاور 4 چھکے لگائے۔ انھوں صرف 28 بال میں 59 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ اسکےساتھ ہی  ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں ہاردک پانڈیا نے 100 چھکے لگائے۔

 ٹیم انڈیا نے ہارا ٹاس 

  مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلےبازی کی دعوت دی۔ ساوتھ افریقہ کی جانب سے نگڈی نے 4 اوور میں 31 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔ ایل سپامالا نے 4اوور میں 38 رنز دے کر 2 وکٹ لئے اور فریرا نے دو، اوور بولنگ کرکے1 وکٹ لئے۔
 
یہ میچ  بارابتی اسٹیڈیم اڈیشہ میں کھیلا جا رہا ہے۔
 ٹیم انڈیا نے ساوتھ افریقہ سے ٹیسٹ سیریز ہاری ہے۔ اور ونڈے سیریز بھارتی ٹیم نے اپنے نام کیا ہے۔ اوراب ٹی 20 سیریزکھیلی جا رہی ہے۔