تلنگانہ کےدارالحکومت حیدرآباد میں جمعرات کی شام موسلا دھار بارش ہوئی۔ شہر میں ایک گھنٹے تک موسلا دھار بارش ہوئی۔ سیلابی بارش سے شہر ڈوب گیا۔ موسلادھار بارش سے شہر کی سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔شہر کے کئی علاقوں میں کئی کلومیٹر تک ٹریفک جام رہا۔ کئی علاقوں میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ سوماجی گوڑہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہا۔
హైదరాబాద్ లో కురుస్తున్న కుండపోత వర్షం
— Everest News (@Everest_News7) September 18, 2025
కుండపోత వర్షంతో నగరంలోని లోతట్టు ప్రాంతాలు అన్ని జలమయ్యాయి
పంజాగుట్ట-మాదాపూర్, బేగంపేట-సికింద్రాబాద్ తదితర ప్రాంతాల్లో భారీగా ట్రాఫిక్ జామ్ ఏర్పడింది.#HyderabadRains #hyderabadrain #telanganafloods @GHMCOnline pic.twitter.com/RRoQnd9TO6
شہرکےعلاقہ مشیرآباد، چکڑپلی، رام نگر،عثمانیہ یونیورسٹی، تارناکا، ڈومل گوڑا، ودیا نگر، باغ لنگم پلی، عنبرپیٹ، کاچی گوڑا، برکت پورہ، دلسکھ نگر، خیریت آباد ، جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، منی کْنڈا، فلم نگر، ایراگڈا، میا ں پور، نظام پیٹ ،سری نگر کالونی، کرشنا نگر، یوسف گوڑا، بورابنڈ،ا یس آر نگر، امیر پیٹ ، اللہ پور، سکندرآباد چھاؤنی ،چارمینار، دبیر پورہ، بہادر پورہ، چندرائن گٹہ، یاقوت پورہ، فلک نما، بارکس، لنگرحوض، کاروان، ملکاپور، آصف نگر سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔جی ایچ ایم سی کے عملے کو فوری طور پر پانی کی نکاسی کے لیے متحرک کیا گیا جبکہ ٹریفک پولیس نے عوام سے احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
شہر میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں کئی کالونیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اہم سڑکوں سے لے کر داخلی کالونی کی سڑکوں تک، بیشتر حصوں میں بدھ کی رات ہوئی موسلادھار بارش سے پانی جمع ہونے سے شدید مسائل تھے۔ نشیبی علاقوں میں پانی کے داخل ہونے سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔ کئی گاڑیاں پانی میں رک گئیں۔
اس کے علاوہ، نالے سے بہنے سے قریبی کالونیاں زیر آب آ گئیں۔ امیرپیٹ میں، جاری طوفانی پانی کے ڈرین کے کاموں کی صفائی نے سڑک استعمال کرنے والوں کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز (RWAs) نے اپنے سوشل میڈیا گروپس میں کالونیوں کے سیلاب کی کئی ویڈیوز پوسٹ کیں۔
Heavy downpour in Hyderabad! 🌧️
— NEW SENSE (@NEWSENSE008) September 18, 2025
Several parts of the city, including Jubilee Hills, Banjara Hills, Film Nagar, Kushaiguda, Sainikpuri, Old City, Falaknuma, SR Nagar, Mehdipatnam, and Secunderabad, are experiencing heavy rainfall.#HyderabadRains #Monsoon2025 #hyderabadrain pic.twitter.com/Wl2qnyn9FI
آئندہ تین دنوں تک بارش
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کے اثر سے تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں تک ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔ آج گرج چمک کے ساتھ شدید بارشں کاما ریڈی، میدک، سنگاریڈی، سدی پیٹ، ویکارآباد، سوریہ پیٹ ناگرکرنول اضلاع میں ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان اضلاع کے لیے ‘ایلو الرٹ’ جاری کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
پانی میں بہہ جانےسے ایک شخص کی موت
حیدرآباد شہر میں کل رات کی بارش میں بلکم پیٹ علاقہ میں ایک نوجوان کی بہہ جانے کی وجہ سے موت ہوگئی۔متوفی کی شناخت مشیر آباد کے سا کن محمد شریف کے طور پر کی گئی ہے ۔ جو بلکم پیٹ سے بیگم پیٹ کی جانب اسکوٹر پر جا رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق جب وہ بلکم پیٹ ریلوے انڈر برج کے قریب پہنچے تو سڑک پر پانی کا بہاؤ بہت زیادہ ہوگیا۔ جس کے باعث وہ پانی میں گر گئے اور بہہ گئے۔
حبیب نگر نالہ سےبہہ جانےوالی شخص کی لاش5دن بعد70 کلو میٹر دو سے برآمد
بارش سے سیلابی پانی میں حیدرآباد کے علاقہ حبیب نگر نالہ سے بہہ جانے والے شخص کی لاش 5 دن بعد 70 کلو میٹر دور سے برآمد ہوئی ۔حیدرآباد میں حالیہ طوفانی بارش کے دوران3افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔ اس میں سے ایک شخص کی لاش حیدرآباد سے دور بھونگیر ضلع کے ولی گنڈہ منڈل کے سنگم بیمّا لنگم کتوا مقام پر موسیٰ ندی سے برآمد ہوئی۔تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ لاش حبیب نگر ڈرین میں سیلابی ریلے میں بہہ گئے ارجن کی بتائی گئی۔ڈی آر ایف عملے نے نعش کی شناخت کے بعد متوفی کے گھر والوں کو اطلاع دے دی۔
18.4سینٹی میٹر بارش ریکارڈ
حیدرآباد شہر میں بدھ کے روز شدید بارش ہوئی۔ اکثر مقامات پر رات بھر بارش جاری رہی اور مشیرآباد میں 18.4 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی ( TGDPS ) کے بارش کے اعداد و شمار کے مطابق ، مشیر آباد میں چار مقامات پر 18.4 سینٹی میٹر سے 14.7 سینٹی میٹر تک کی شدید بارش ہوئی۔ مجموعی طور پر، شہر کے 26 مختلف مقامات، جن میں سے زیادہ تر کور سکندرآباد علاقہ میں ہے، میں 10.2 سینٹی میٹر سے 18.4 سینٹی میٹر کے درمیان بہت زیادہ بارش ہوئی۔